نشےمیں ڈرائیونگ، گبسن کی معافی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے مشہور اداکار میل گبسن نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر کے پکڑے جانے پر معافی مانگ لی ہے۔ پچاس سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار میل گبسن جمعے کی صبح نشے کی حالت میں کیلیفورنیا کے علاقے میلبو میں پینتالیس میل فی گھنٹہ کی بجائے ستاسی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔ پکڑے جانے پر ان پر نشے میں ڈرائیونگ کا جرم ثابت ہوا اور بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔گبسن کی ضمانت پانچ ہزار ڈالر کے عوض ہوئی۔ گبسن نے پکڑے جانے پر اپنے اخلاق سے گرے ہوئے فقرے بولنے پر معافی مانگی اور یہ بھی کہا کہ وہ جوانی میں اس نشے سے بہت کوششوں کے بعد جان چھڑائی اور پھر سے نشے میں انہوں نےایسی حرکت کر دی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ گبسن نے یہ بھی کہا کہ پولیس آفیسر تو صرف اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا اور شکر ہے کہ وہ کسی کو نقصان پہنچانے سے پہلے پکڑے گئے۔ گبسن نے اپنے غلط روئیے سے متاثر ہونیوالے افسروں سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ میری کمیونٹی کے افسر ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں اور کچھ بھی غلط کرنے سے بچاتے ہیں۔ گبسن کو1995 میں بریوہارٹ نامی فلم کی ڈائرکشن پر آسکر ایوارڈ ملا۔ اس فلم میں انہوں نے خود بھی اداکاری کی ہے۔گبسن نے لیتھل ویپن اور میڈ میکس میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ امریکن میگزین اینٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق گبسن کی 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم دا پیشن آف کرائسٹ اب تک کی سب سے زیادہ متنازع فلم ہے۔ | اسی بارے میں فلم فیسٹیول کارٹون تنازعہ کا شکار24 March, 2006 | فن فنکار بسلان سانحے پر ہالی وڈ کی فلم19 May, 2006 | فن فنکار پائریٹس کم وقت میں 30 کروڑ منافع 25 July, 2006 | فن فنکار گبسن رئیسوں کے رئیس18 June, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||