’تلخ کلامی‘: فیروز خان کا اظہار افسوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین فلمی ہدایت کار فیروز خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے چند اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں نے اُن کے دورہ پاکستان کی خوشی کو بدمزہ اور دکھ میں تبدیل کر دیا ہے۔ پاکستان کے اخبارات میں بدھ کی رات لاہور کے رائل پام کلب میں منعقدہ تقریب میں ہونے والی ایک بدمزگی کی خبریں شائع ہوئی تھیں اور اُن سے یہ بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ’پاکستان میں مسلمان ہی مسلمان کو مارتے ہیں جبکہ بھارت ایک سیکولر اورامن پسند ملک ہے۔‘ اس تقریب کے کمپیئر فخر عالم تھے اور فیروز خان کی مبینہ تلخ کلامی بھی ان ہی سے ہوئی تھی۔ فخر عالم کے فیروز خان کی مخالفت میں بیانات بھی مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔ فخر عالم نے کہا کہ تھا’فیروز خان نے ان سے مائیک چھین کر پاکستان کے خلاف باتیں کی ہیں۔‘ انڈین اداکار اور ہدایت کار فیروز خان نے جمعہ کو لاہورمیں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سے یہ بیانات غلط طور پر منسوب کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی وہ انڈیا سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’جب میں پاکستان آیا تو میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے جو سب نے دیکھے تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی گلوکار فخرعالم کو نہیں جانتے لیکن انہوں نے انڈیا کی فلمی اداکارہ منیشا کوئیرالہ سے اچھے طریقے سے بات نہیں کی اور انہیں کہنے لگے کہ ’آپ نروس کیوں ہو رہی ہیں آپ کانپ کیوں رہی ہیں۔‘ جس پر فیروز خان کے مطابق انہوں نے مائیک لے کر کہا کہ یہ آپ کی مہمان ہیں ان سے اس طرح بات نہ کریں لیکن اس بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا۔ فیروز خان نے کہا کہ وہ صدر مشرف کے پرستار ہیں کیونکہ صدر مشرف انڈین وزیراعظم من موہن اور واجپائی نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں پاکستانی زلزلہ زدگان کے لیے دولاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا اس سے قبل فلم تاج محل کے پروڈیوسر اکبر خان ایک تقریب میں پاکستان کے وزیر ثقافت کو زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے پینسٹھ لاکھ روپے کا چیک دے چکے ہیں۔ فیروز خان دیگر ہندوستانی وفد کے ہمراہ فلم تاج محل کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں انہوں نے صدر مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات کی خواہش اظہار کیا ہے۔ | اسی بارے میں انڈین فلموں کی نمائش کی دوڑ22 April, 2006 | فن فنکار باادب باملاحظہ ہوشیار، مغل ِاعظم آ رہی ہے22 April, 2006 | فن فنکار مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو23 April, 2006 | فن فنکار تاج محل فلم بین نہیں کھینچ سکی28 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||