BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فونڈا جنگِ عراق کی مخالفت میں
News image
جین فونڈا کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ جوش و خروش کے بھر پور ہوگا
امریکی اداکارہ جین فونڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کی جنگِ عراق کردار کی مخالفت میں بس پر ملک بھر کا دورہ کریں گی۔

سڑسٹھ سالہ امریکی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کے دوران جنگ عراق میں حصہ لینے والے فوجیوں کے رشتہ دار بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

مارچ دو ہزار چھ کو ہونے والے اس مجوزہ دورے کے لیے جین فونڈا ویجیٹیبل آئل پر چلنے والی بس استعمال کریں گی۔

انہوں نے یہ اعلان نیو میکسیکو کے ایک بُک سٹال میں اپنی خودنوشت سوانح عمری کی تشہیر کے لیے ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔

ستر کے عشرے میں ویت نام کی جنگ کے دوران ان کے موقف کی بنا پر انہیں ہانوئے فونڈا کہا گیا تھا۔

سن انیس سو بہتر میں جب انہوں نے شمالی ویت نام میں ایک انٹی ائیرکرافٹ گن پر بیٹھ کر تصویر بنوائی تھی تو امریکہ بھر میں بہت شور مچا تھا۔

اُس موقع پر وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ویت نام کا دورہ کر رہی تھیں۔ اگرچہ بعد میں وہ اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں نے ابھی تک انہیں معاف نہیں کیا۔

اپریل میں جب وہ اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں کنساس سٹی گئی تھیں تو ویت نام کی جنگ میں حصہ لینے والے ایک فوجی نے ان کے چہرے پر تھوکا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد