انعام یافتہ فلسطینی فلم پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں لندن میں حملوں کے پس منظر میں ایک فلم میلے میں دو فلسطینی خودکش بمباروں کے بارے میں ایک انعام یافتہ فلم کی نمائش روک دی گئی ہے۔ ’پیراڈائز ناؤ‘ نامی فلم کو سنیچر کی شام اور اتوار کو کیمبرج فلم میلے میں دکھایا جانا تھا لیکن منتظمین نے اس کی نمائش کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔ میلے کے ترجمان نے کہا کہ فلم کی نمائش منسوخ کرنے کا فیصلہ لندن کے افسوسناک واقعات کے بعد لوگوں کے جذبات کے پیش نظر کیا۔ فلم کے ہدایتکار ابو اسد ہیں اور یہ دو فلسطینی خودکش بمباروں کی زندگی پر مبنی ہے۔ میلے کے ترجمان نے بتایا کہ فِلم منسوخ کرنے کا فیصلہ مقامی حکام اور پولیس سے مشورے کے بعد کیا گیا۔ عربی زبان کی یہ فلم دو ہزار پانچ میں بنائی گئی اور اسے برلن کے فِلم میلے میں انعامات ملے تھے۔ کیمبرج فِلم میلے کی ویب سائٹ کی مطابق فِلم ’پیراڈائز ناؤ‘ ایک اشتعال انگیز موضوع پر بنی متوازن فلم ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||