BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 04:40 GMT 09:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد کا دھماکہ آرٹ
بغداد
ریت کی بوریوں اور کنکریٹ کی دیواروں کے ساتھ ساتھ مُصوری کے رنگ
بغداد میں کنکریٹ کی دیواروں، حملوں سے بچاؤ کے لیے بنکروں اور ریت کی بوریوں کے پھیکے ماحول میں کسی نے رنگ بھر دیئے ہیں۔

مصوری کے نمونے دیکھنے کے لیے کلک کریں

عراق میں آجکل کے ماحول میں ہر سرکاری عمارت اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر کے باہر بم حملوں سے بچاؤ کے لیے تیرہ فٹ اونچی دیوار ہے۔

عراقیوں نے سلیٹی رنگ کے ان ڈھانچوں کو مصوری کے لیے کینوس کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

فرانسیسی سفارتخانے کے باہر دیوار پر جنگلی گھوڑے، اڑتے ہوئے قالین اور خیالوں کی دنیا کے مینار بن چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سادہ سا منظر ہے جس میں ایک عراقی کسان ٹریکٹر پر اپنے بیوی بچوں کے پاس گھر آ رہا ہے۔

مصوری کے اس فن پارے کے ہر حصے پر امن کی علامت فاختہ کی تصویر ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے دفتر کے باہر دیوار کو پھولوں اور عراقی پرچم کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔

بی بی سی کے دفتر کے باہر دیوار پر عراق کی تاریخ کو تصاویر میں بیان کیا گیا ہے۔

اس دیوار پر سینکڑوں سال پرانی جنگوں اور بادشاہوں کی زندگی کے مناظر بنائے گئے ہیں۔

شہر بھر میں مختلف مقامات پر نظر انے والی تصاویر کے موضوعات تاریخ اور مصور کے تخیل کا اظہار ہیں۔

عراق میں بی بی سی کے نامہ نگار راجر ہیرنگ کا کہنا ہے انہیں بتایا گیا ہے کہ عراقی تاریخ کے یہ مناظر فائن آرٹس کے ایک پروفیسر نے بنائے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد