گلوکار بش کے خلاف متحد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صفِ اول کے گلوکارروں نے جن میں بروس سپرنگسٹین اورREM بھی شامل ہیں، دو ہفتے کے میوزک شوز کے انعقاد کااعلان کیا ہے جس میں لوگوں کوانتخابات میں صدر بش کے خلاف ووٹ دینے کی ترغیب دی جاِِِِئے گی۔ گلوکار 9 انتخابی ریاستوں کے 36 شہروں میں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ گیارا اکتوبر کا شو امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگا۔ 55 سالہ گلوکار نےمزید کہا ’میری ناراضگی کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں گمراہ کیا گیا ہے‘۔ گلوکاروں کا یہ گروپ امریکہ کے شہر اوہایو اور مشیگن میں بھی کارکردگی دکھائے گا جہاں صدر بش اور ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری کے درمیان زبردست انتخابی مہم جاری ہے۔ جبکہ 8 اکتوبر کا شو فلوریڈا میں منعقد کیا گیا ہے وہاں بھی دونوں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ نٹالیہ مینز نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے۔ نٹالیہ مینز کو ان کے ایک بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس میں انہوں نےلندن کے لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ وہ اس بات پر شرم محسوس کرتی ہیں کہ صدر بش بھی ان کی ریاست ٹیکساس کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا’ ایسی سیاسی فضا پہلے کبھی نہیں رہی جومیری طبعیت سے اس قدر عدم مطابقت رکھتی ہو‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||