اشتہار کے لیے ماتھے کی نیلامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں بیس سال کا ایک نوجوان اپنے ماتھے پر اشتہار کے لیےجگہ نیلام کر رہا ہے۔ایک ویب سائٹ پر ہونے والی اس نیلامی میں وہ اشتہار کے لیے اپنا ماتھا سب سے بڑی بولی لگانے والے کو دےگا۔ اینڈریو فشر نام کے اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی برانڈ کا لوگو 30 دن تک اپنے ماتھے پر ٹیٹو کی طرح چھاپ کر رکھے گا۔ بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اینڈریو نے کہا کہ اُن کےخیال میں وہ اپنی ایک ایسی چیز فروخت کر رہے ہیں جو 30 دن کے بعد ان کے پاس واپس آجائے گی۔ اینڈریو کو اب تک 39 بولیاں مل چکی ہیں جن میں سب سے بڑی بولی 322 ڈالر کی ہے۔ اینڈریو کے مطابق اس نیلامی میں جیتنے والا اس کو ٹیٹو بھیجےگا یا پھرعارضی روشنائی سے اینڈریو کے ماتھے پر اپنی کمپنی کا لوگو یا نام یا پھر جس طرح چاہے اشتہار بنوا سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر اینڈریو نے اپنے اشتہار میں لکھا ہے ’اس انقلابی اشتہاری مہم کا فائدہ اٹھائیں اور اس میں حصہ لیکر تاریخ کا حصہ بن جائیں‘۔ اینڈریو کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی چیز کا اشتہار نہیں لیں گے جو سماجی طور پر قابلِ قبول نہ ہو اور اس سے ہونے والی آمدنی سے وہ اپنے کالج کی فیس ادا کرے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||