BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 October, 2004, 16:03 GMT 21:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریکھا پھر گانا گائیں گی
ریکھا
ریکھا اور ان جیسے لوگوں کے لیے عمر کا پچاسواں سال گیت لے کر آتا ہے۔

وہ اپنی نئی آنے والی فِلم ’بچ کے رہنا رے بابا‘ کے لیے گانا ریکارڈ کرانے والی ہیں۔ فِلم کے ہدایت کار گووِند مینن ہیں۔

فِلم کے پروڈیوسر وجے گالانی نے کہا کہ اس گانے میں انگریزی، فرانسیسی اور ہندی کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ گانے میں انگریزی زبان کی ایک لائن ہے ’آئفل ٹاور، آئی ایم دی پاور‘۔ انہوں نے کہا کہ گانے کی دھن انو ملک ترتیب دیں گے۔

پروڈیوسر نے بتایا کہ ریکھا کو گانا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے انو ملک کی آسانی کے لیے خود کچھ مواد اکٹھا کیا۔

اس گانے میں ریکھا نے فرانسیسی لباس پہنا ہوا ہے اور وہ ایک ریستوران میں فرانسیسی مردوں کو بیوقوف بناتی ہیں۔

ریکھا اس سے پہلے ’اگر تم نہ ہوتے‘ اور ’خوبصورت‘ جیسی فلموں میں آواز دے چکی ہیں۔

انو ملک جو اس سے پہلے شاہ رخ خان سے بھی گوا چکے ہیں ریکھا کی ریکارڈنگ کے لیے بے چین ہیں۔

انو ملک نے کہا کہ ’گانے کے ٹریک ریکارڈ ہو چکے ہیں اور ریکھا اس کی بہت محنت سے تیاری کر رہی ہیں۔ زبردست، ان کی آواز بہت جنسی کشش والی اور کھرج دار ہے اور انہیں موسیقی کی بھی سمجھ ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد