آسٹریلوی حسینہ نئی مس یونیورس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی حسینہ جینیفر ہاکنز نے ایکوڈور میں ہونے والا مقابلہ حسن جیت کر مس یونیورس دو ہزار چار کا اعزاز جیت لیا ہے۔ پانچ فٹ گیارہ انچ قامت والی جینیفر ہاکنز کو دنیا بھر کے اسی ملکوں سے آئی ہوئی حسیناؤں میں سے مس یونیورس منتخب کیا گیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی شاندی فینیسی نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب ایکواڈور کے شہر کیٹو کے مضافات میں واقع کنونشن سنٹر میں ہوئی اور س میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مقابلے کے آخری مرحلے میں نیلی آنکھوں اور سنہری بالوں والی جینیفر ہاکنز سے شکست کھانے والی باقی تین حسینائیں مس پورٹو ریکو البا ریز، مس پیراگوئے یانینا گونزالے اور مس ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ڈانیئل جونز تھیں۔ بھارت کی نمائندگی کرنے والی مس انڈیا تنوشری دتا مقابلے کے آخری دس شرکا کے طور پر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں لیکن وہ سیمی فائنل کے مرحلے پر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||