’سفید فام، دبلی ماڈلز کی سب سے زیادہ کمائی‘

برازیلین ماڈل جیزیل نے جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبرازیلین ماڈل جیزیل نے جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کمائے

امریکی جریدے فوربز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز بے انتہا سفید اور دبلی پتلی ہوتی ہیں۔

امریکہ میں واقع ایک ادارے کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز کی مجموعی آمدن یکم جون 2015 سے لے کر اب تک دس کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہے۔

اس عرصے میں ان ماڈلز کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل کینڈیل جینر ہیں جن کی آمدن بھی ایک کروڑ ڈالر تک ہو گئی ہے۔

فوربز میگزین کی نامہ نگار نیٹلی روبھمڈ نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی حالیہ لسٹ فیشن میں ان کی کم شمولیت کی عکاس ہے۔

ایڈریانہ لیما سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی دوسری بڑی ماڈل ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنایڈریانہ لیما سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی دوسری بڑی ماڈل ہیں

اگرچہ کیٹ واک اور ایڈیٹوریل شوٹس میں ہر رنگ کی ماڈلز کو لینے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اب بھی سب سے زیادہ معاوصہ لینے والوں میں سفید فام ماڈلز ہی شامل ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ سیاہ فام سپر ماڈلز بھی موجود ہیں جیسے کہ جارڈن ڈن اور جواین سمالز جن کے پاس بڑے کنٹریکٹس ہیں لیکن اب بھی فیشن انڈسٹری میں تنوع نظر نہیں آتا۔

وہ کہتی ہیں کہ سنہ 2016 میں موسمِ خزاں میں ہونے والی کیٹ واک میں تین چوتھائی سے زیادہ ماڈلز سفید فام ہیں۔

فوربز نے حال ہی میں فیشن سپاٹ کے سروے کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں امریکہ میں رواں برس موسمِ بہار میں چھپنے والے 236 اشتہارات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کینڈل جینر کی آمدن میں ایک سال میں 150 فیصد اضافہ ہوا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکینڈل جینر کی آمدن میں ایک سال میں 150 فیصد اضافہ ہوا
22 سالہ گیگی ہدید ابھرتی ہوئی ماڈل ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن22 سالہ گیگی ہدید ابھرتی ہوئی ماڈل ہیں
لیو وین کی آمدنی 70 لاکھ ڈالرز رہی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلیو وین کی آمدنی 70 لاکھ ڈالرز رہی

اعدادوشمار کے مطابق ان اشتہارات میں سفید فام ماڈلز کی تعداد 78.2 فیصد تھی جبکہ سیاہ فام ماڈلز کی تعداد 8.3 فیصد تھی۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کی تعداد چار فیصد اور لاتینا سے 1.7 فیصد ماڈلز کو شامل کیا گیا تھا۔

کارلی کلوس نے جون 2015 میں اپنا معاوضہ دگنا کر دیا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکارلی کلوس نے جون 2015 میں اپنا معاوضہ دگنا کر دیا تھا

فیشن سپاٹ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ تنوع کی جانب سرسری سی پیش رفت ہے تاہم یہ ایک سیزن سے دوسرے سیزن تک جانے کے لیے ایک طویل راستہ ہے اور اعداد بدلتے رہتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیشن ایجنسیوں کی جانب سے خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روزی ہنٹنگٹن نے 90 لاکھ ڈالرز کمائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنروزی ہنٹنگٹن نے 90 لاکھ ڈالرز کمائے

’مگر یہ خواتین طویل منافع بخش ڈیل کرنے کے لیے کم ہی پراعتماد نظر آتی ہیں۔‘

جیزمن ان چند سیاہ فام ماڈلز میں شامل ہیں جنھیں فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز میں شامل کیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجیزمن ان چند سیاہ فام ماڈلز میں شامل ہیں جنھیں فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز میں شامل کیا ہے

رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کینڈل جینر کی آمدن میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ جارڈن 20 ماڈلز کی فہرست میں شامل نہیں تاہم وہ دنیا کی ان خواتین ماڈل میں شامل ہیں جن کی سب سے زیادہ تصاویر بنی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناگرچہ جارڈن 20 ماڈلز کی فہرست میں شامل نہیں تاہم وہ دنیا کی ان خواتین ماڈل میں شامل ہیں جن کی سب سے زیادہ تصاویر بنی

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز

  • جزیل بنچن ،تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر۔
  • ایڈریانہ لیما، ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر۔
  • کینڈل جینر، ایک کروڑ ڈالر۔
  • کارلی کلوس، ایک کروڑڈالر۔
  • گیگی ہدید، 90 لاکھ ڈالر۔
  • روزی ہنٹگٹن، 90 لاکھ ڈالر۔
  • کارا ڈیلوین، 85 لاکھ ڈالرز۔
  • کینڈس سوانپل، 70 لاکھ ڈالرز۔
  • لیو وین، 70 لاکھ ڈالرز۔
  • مرنڈا کیر، 60 لاکھ ڈالرز۔