موسیقی کی دنیا میں پہلے نمبر پر بیونسے

،تصویر کا ذریعہAP
اس سال ساڑھے 11 کروڑ ڈالر کما کر بیونسے موسیقی کی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق رواں سال ان کے کریئر کا بہترین سال رہا جس میں انھوں نے 95 کنسرٹ کیے جن سے اوسطاً 24 لاکھ ڈالر کمائے۔
اس کے علاوہ انھوں نے مختلف کمپنیوں کی سپانسر شپ سے رقم کمانے کے علاوہ اپنے البم سے بھی رقم کمائی۔
بیونسے کے بعد دوسرے نمبر پر ٹیلر سوفٹ رہیں جنھوں نے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کمائے۔
فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں تیسرے نمبر پر پنک ہیں جنھوں نے پانچ کروڑ ڈالر کمائے۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر چار کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ساتھ ریانا، جبکہ کیٹی پیری چار کروڑ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔
اس بار میڈونا، نکی مناج اور ایلیشیا جیسے موسیقی کی دنیا کے بڑے نام اس فہرست میں پہلے دس نمبروں پر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔



