دیپکا اور ڈوبریو کی تصویر سوشل میڈیا پر

،تصویر کا ذریعہOther
بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈو کون کی اپنی ساتھی اداکارہ نینا ڈوبریو کے ساتھ ایک تصویر سماجی رابطے کی سائٹوں پر گردش کر رہی ہے۔
دیپکا پاڈوکون جو کہ ہالی وڈ فلم ایکس تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہ گذشتہ دنوں اپنی ایک بچپن کی سہیلی کی شادی کے لیے سری لنکا پہنچیں تھیں اور اب پھر وہ واپس شوٹنگ پر پہنچ گئی ہیں۔
یہ تصویر در اصل کینیڈین اداکارہ نینا ڈوبریو نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی جو فلم ’تھری ایکس: دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں ان کے ساتھ ہیں۔
نینا کے اس ٹویٹ کو ہزار سے زیادہ بار لائک اور تین ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ دیپکا کے ری ٹویٹ کو تین ہزار بار لائک اور تقریباً ایک ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ نینا ڈوبریو نے لکھا ہے ’وہ سکرین پر ایک دوسرے کا آلٹر ایگو یعنی متبادل ہمدم و دمساز ہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہdeepika twitter page
اس میں ایک بیکی کا کرادار ادا کر ہی ہیں جوکہ ٹیکنالوجی میں کھوئی ہوئی ہیں اور دوسری سرینا کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ منفی خاتون کردار ہے اور دیپکا اسی کردار میں ہیں۔
اس فلم میں وین ڈیزل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل دیپکا کی ان کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع تھی۔
دیپکا پاڈوکون اس تصویر میں اپنی اس شبیہ کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو کہ وہ فلم میں اد کر رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ویسے دیپکا کو شہ سرخیوں میں رہنے کا ہنر آتا ہے۔ اس سے قبل وہ سوشل میڈیا پر کلیویج کے معاملے پر بحث کا موضوع تھیں پھر اس کے بعد رنبیر کپور اور رنبیر سنگھ کے ساتھ تعلقات کے معاملے یا پھر ادکاری کے لیے تو وہ عام طور پر سرخیوں میں رہتی ہی ہیں۔
لوگوں نے اس تصویر کو خوبصورت قرار دیا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ شریر سرینا کو دیکھنے کے لیے وہ بے چین ہیں۔







