ہوانا میں رولنگ سٹونز کا کنسرٹ، لاکھوں افراد شریک

،تصویر کا ذریعہAFP
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں معروف برطانوی میوزیکل بینڈ ’رولنگ سٹونز‘ کے مفت تاریخی کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے لاکھوں افراد اکٹھے ہو رہے ہیں۔
کنسرٹ گروانڈ میں پہنچنے کے لیے لوگوں کئی گھنٹے تک قطاروں میں کھڑے رہے ہیں۔
معروف برطانوی میوزیکل بینڈ ’رولنگ سٹونز‘ نے رواں ماہ کے آغاز میں کیوبا میں مفت کانسرٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد روک سٹار رولنگ سٹون کے مداح ہیں لیکن پابندی کی وجہ سے وہ کبھی بھی بھرپور طریقے سے پاپ موسیقی سے لطف و اندواز نہیں ہو سکیں ہیں۔
تقریباً پندرہ سال قبل کیوبا کی کیمونسٹ حکومت نے بہت سے مغربی روک موسیقاروں پر پابندی لگا دی تھی۔
یہ کنسرٹ اُس وقت ہو رہا ہے کہ جب کہ چند دن قبل امریکی صدر اوباما نے کیوبا کا تاریخی دورہ کیا۔ جیسے کیوبا میں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
ہوانا میں بی بی سی کے نامہ نگار ول گرانٹ کا کہنا ہے کہ اس گذشتہ 15 برسوں میں ادب اور فنونِ لطیفہ کو نقصان پہنچا ہے لیکن حالیہ برسوں اور خاص کر گذشتہ 18 ماہ میں امریکہ سے تعلقات بہتر ہونے کے بعد کیوبا بدل گیا ہے
اس تاریخی کنسرٹ میں شرکت کے لیے کیوبا کے مختلف علاقوں اور دوسرے ملکوں سے لوگ ہوانا پہنچے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP
ایک مداح نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہاں پابندی تھی۔ ہم بیٹلز اور لاطینی امریکہ کے گلوکاروں کو نہیں سن سکتے تھے۔ اب ہمیں انھیں سننے کی اجازت ہے اور ہم انھیں سننا چاہتے ہیں۔‘
ایک اور مداح نے کہا کہ ’ صدر اوباما کا دورہ اور اب رولنگ سٹون۔ یہ بہت منفرد اور تاریخی ہے۔ اس لیے میں یہاں آئی ہوں۔‘
برطانوی بینڈ کے پہلے کنسرٹ میں توقع ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔







