آسکرز کی شام: ریویننٹ کی کامیابی کا امکان

لیونارڈو کوفلم ’دی ریوونینٹ‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنلیونارڈو کوفلم ’دی ریوونینٹ‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے

لاس اینجلیز میں آج یعنی اتوار کو منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ اس میں لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اگر ایسا ہوا تو یہ بہترین اداکار کی کیٹگری میں ان کا پہلا آسکر ایوارڈ ہوگا۔

لیونارڈو کوفلم ’دی ریویننٹ‘ میں بہترین اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی کی کیٹگری میں بھی نامزد ہوئی ہے۔

لیکن آج ہونے والی اس تقریب کا ہالی ووڈ کی کچھ شخصیات بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ رواں برس آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں تنوع کی کمی ہے۔

بھارت کی مشہورہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈ پیش کریں گی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبھارت کی مشہورہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈ پیش کریں گی

خیال رہے کہ اس سال بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیے گئے تمام 20 اداکار سفید فام ہیں اور یہ لگاتار دوسرا سال ہے جس میں کسی بھی سیاہ فام یا اقلیت سے تعلق رکھنے والے اداکار کو ایوارڈز میں اداکاری کے چار زمروں میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں آسکرز دینے والی اکیڈمی آف موشن پکچرز کی سربراہ چیرل بُون آئزیکس نے کہا ہے کہ نامزدگیوں میں تنوع کی کمی نے ان کا ’دل توڑ دیا‘ ہے اور وہ ان ایوارڈز کی رکنیت کے’خدوخال کی تبدیلی‘ کے لیے اہم اقدامات کرنے والی ہیں۔

اس سال چیرل بُون آئزیکس نے تقریب کی میزبانی سیاہ فام مزاحیہ اداکار کرس روک کو سونپ کر تقریب کو مختلف بنانے کی کوشش کی ہے۔

آسکرز 2016 کی تقریب کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس میں بھارت کی مشہورہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈ پیش کریں گی۔