سالِ نو پر بالی وڈ کے ستاروں کے عہد

دنیا بھر میں بہت سے لوگ نئے سال کا آغاز ’نیو ایئر ریزولُوشن‘ یعنی نئے سال کے عہد کے ساتھ کرتے ہیں اور اس رسم کی ادائیگی میں بالی وڈ کے سٹارز کہاں پیچھے رہنے والے ہیں۔
قطع نظر اس کے کہ نئے سال کے موقعے پر بالی وڈ کے ستارے کہاں کہاں گئے، آئیے ان کے نئے سال کے عِہدوں پر نظر ڈالتے ہیں یا پھر اس بارے میں ان کے خیالات جانتے ہیں۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں بالی وڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان کی جن کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال صرف کام کرنا چاہتے ہیں۔
وہ اپنے نیو ایئر ریزولُوشن کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’میں اپنے کام میں مصروف رہوں گا۔ میری فلم سلطان کا شیڈول بہت مصروف ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہbbc
دوسری جانب سلمان کے ساتھ ’پریم رتن دھن پایو‘ کی اداکارہ سونم کپور نے اپنی صحت پر توجہ دینے اور اپنے ’بڑ بولے پن‘ کو لگا دینے کی قسم کھائی ہے۔
وہ کہتی ہیں: ’میں فٹ اور خوش رہنے کے لیے کام کروں گی۔‘
اس کے علاوہ انھوں نے خریداری کم کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باجي راؤ مستانی‘ میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھانے والے اداکار رنویر سنگھ سنہ 2016 میں اپنی ذاتی زندگی اور جسم پر خاص توجہ دینا چاہتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’میں پانی کم پیتا ہوں، جس سے کئی جسمانی مسائل پیدا ہوتے ہیں، لہذا اس سال پانی کافی مقدار میں پیوں گا۔‘
اس کے علاوہ رنویر نے رواں سال اپنے ایک پرانے ایک شوق کو بھی پورا کرنے کا عہد لیا ہے۔
دراصل وہ اپنی ماں کے خوف کی وجہ سے موٹر سائیکل نہیں چلا پائے، تو اس سال وہ موٹر سائیکل چلانے کا شوق پورا کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکارہ دیپکا پادوکون کے لیے سنہ 2015 بہت اچھا رہا۔ سال کا آغاز فلم ’پيكو‘ سے ہوا، پھر ’تماشا‘ آئی اور سال کا اختتام ’باجي راؤ مستانی‘ جیسی ہٹ فلم سے ہوا۔
دیپکا کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ سال کام کی مصروفیت کی وجہ سے خاندان کو وقت نہیں دے پائیں۔
اس لیے ’اس سال کا میرا ریزولُوشن ہے کہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنی ماں کو دوں، تاکہ ان سے مجھے ڈھیر ساری محبت مل سکے۔‘
بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کچھ مختلف ہی عہد کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
پرینکا کہتی ہیں کہ ’مجھے پورے تین سال کے بعد پانچ دنوں کی چھٹی ملی ہے۔ ان چھٹیوں میں میں دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جا رہی ہوں اور ان دنوں میں اپنا فون بھی بند رکھوں گی۔‘
ان چھٹيوں کے بعد پرینکا اپنے اگلے منصوبوں میں مصروف ہو جائیں گی۔
اداکار فرحان اختر اپنی صلاحیت کو ایک نئی کسوٹی پر پرکھنے کا ریزولیوشن کر رہے ہیں۔

فرحان اختر نے کہا کہ ’گانے تو میں گاتا ہی ہوں، لیکن اپنے والد جاوید اختر کی طرح میں کچھ گیت اور نغمے لکھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں۔ ابھی تک نو دس گیت لکھ بھی چکا ہوں۔ انہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے، میں اسی میں لگا ہوا ہوں۔‘







