بولڈ سین پر سینسر بورڈ بیدار

،تصویر کا ذریعہMGM Columbia Eon
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
بالی وڈ کی فلموں میں بے باک مناظر اور نیم برہنہ لباس پہنے کا رواج خاصا پرانا ہے اور اس طرح کی فلمیں سینسر بورڈ کی نظروں سے گزر کر سنیما گھروں تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔ اس طرح کی بے شمار فلمیں بطور مثال پیش کی جا سکتی ہیں۔
اب معلوم نہیں اچانک سینسر بورڈ کی روح کیسے بیدار ہو گئی کہ جیمز بانڈ کی فلم ’سپیکٹر‘ میں ایک کسنگ سین پر اعتراض جڑ دیا گیا۔
<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/11/151121_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
بورڈ کا کہنا ہے کہ سین خاصا لمبا ہے۔ فلم میں اس طویل کسنگ سین کو ختم نہیں بلکہ چھوٹا کر دیا گیا۔ سینسر بورڈ کے اس اعتراض پر کسی نے تنقید کی تو کسی نے مذاق اڑایا۔ ان میں سے ایک بالی وڈ کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں۔
شبانہ نے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا سینسر بورڈ کے خیال میں 50 سیکنڈ کا بوسہ دکھانا مناسب ہے؟ ویسے میرے خیال میں سینسر بورڈ کو آئندہ کے لیے یہ واضح کر دینا چاہیے کہ فلموں میں کتنے سیکنڈ تک کسنگ سین دکھایا جا سکتا ہے۔
سلمان کو بتانے سے خوف

،تصویر کا ذریعہT Series
ویسے بولڈ فلموں کے ذکر سے یاد آیا کہ بالی وڈ میں اسی طرح کی ایک اور ریکارڈ توڑ فلم ’ہیٹ سٹوری تھری‘ بھی تیار ہے اور جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ فلم کتنی بولڈ ہوگی اس بات کا انداز آپ یوں لگا سکتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن زرین خان جو سلمان خان کی قریبی دوست ہیں، سلمان کو ہی اس فلم کے بارے میں بتانے سے ڈر رہی تھیں کہ وہ کیا سوچیں گے۔
فلم میں ان کے ساتھ ہرمن جوشی اور کرن سنگہ گروور ہیں۔ کرن سنگھ گروور بپاشا باسو کے ساتھ فلم ’الون ‘ میں پہلے ہی اس طرح کے بے باک مناظر کی پریکٹس کر چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فلم چار دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے فلم کے ٹریلرز دیکھ کر لگتا ہے کہ سینسر بورڈ یا تو چھٹی پر ہے یا پھر فلم کے ہاٹ مناظر 50 سکینڈز سے کم رکھے گئے ہیں۔
شلپا شیٹی واپسی کی تاک میں

ایک زمانے میں یوپی بہار لوٹنے والی شلپا شیٹی جو سنہ 2009 میں ایک بڑے تاجر راج کندرا کے ساتھ شادی کرنے کے بعد فلموں سے دور ہو گئی تھیں اب دوباہ فلموں میں واپس آنے کی تاک میں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی فلموں میں واپس آنے والی ہیں۔ حال ہی میں اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شلپا نے کہا کہ وہ صرف ایک اچھی سکرپٹ کی منتظر ہیں۔
40 سال کی شلپا فلموں سے تو دور تھیں لیکن ٹی وی ریئلٹی شوز میں اکثر نظر آتی رہی ہیں۔
ویسے شلپا کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ تقریباً آٹھ سال پہلے جب وہ باقاعدہ ہیروئن بن کر آ رہی تھیں تب بھی یو پی اور بہار وہ صرف گانوں کی حد تک ہی لوٹ پائی تھیں۔
’محبت ہے کیا چیز ہم کو بتاؤ‘

،تصویر کا ذریعہspice
اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ آپ محبت لفظ کی کوئی تشریح نہیں کر سکتے کیونکہ محبت ایک جذبہ ہے۔
دیپکا کو شکایت ہے کہ رنبیر اور وہ ایک دوسرے کے بارے میں جو کہتے ہیں اس کا غلط مطلب نکال کر دوسرے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
دیپیکا اور رنبیر کپور آج کل اپنی فلم ’تماشا‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اکثر وہ ایک دوسرے کے بارے میں بڑی اچھی اچھی باتیں کرتے نظر آتے ہیں اب اگر دیپکا کہیں ’آئی لو رنبیر‘ اور جواب میں رنبیر بھی کہیں ’آئی لو دپیکا‘ تو بھولے عوام کیا سمجھیں۔
دیپیکا کہتی ہیں کہ اس طرح کی دوستی یا رشتہ طویل عرصے کے ساتھ اور دوستی کے بعد بنتا ہے جو ان کے اور رنبیر کے درمیان ہے۔
اب واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ دونوں صرف اپنی فلم کا پروموشن کرنے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں یا پھر ماضی اپنے آپ کو دہرا رہا ہے؟
ایسی بھی دوستی!

،تصویر کا ذریعہRED CHILLIES
ویسے یہاں ایک اور اٹوٹ دوستی کی بات کرتی چلوں اور یہ دوستی ہے شاہ رخ اور کاجول کی یہ دونوں بھی اپنی فلم ’دل والے‘ کی پروموشن کے دوران کچھ اسی طرح کی باتیں کرتی نظر آ رہے ہیں لیکن کچھ میچیور انداز میں۔
17 نومبر کو اپنی فلم کے نئے گانے کے لانچ کے موقعے پر شاہ رخ نے کہا کہ کاجول کو دوست کہنا ذرا مشکل لگتا ہے۔ شاہ رخ کہتے ہیں کہ ان کی دوستی کو تقریباً 25 سال ہو گئے ہیں اور ہمارا رشتہ اب کافی مضبوط اور گہرا ہو گیا ہے۔
اب کاجول ان کے ساتھ فلم کر رہی ہوں یا نہیں وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھیں گے۔ کیونکہ ان کے درمیان احترام اور محبت کا رشتہ ہے۔ شاہ رخ کو چاہیے کہ اس طرح کے جذبات کا اظہار کرنے سے پہلے ذرا دیوگن بھائی کا خیال کر لیں۔







