سی بی بی سی پر ’برم کبرڈ‘ کی 30ویں سالگرہ

سی بی بی سی کے کردار

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنسی بی بی سی کے کردار

بچوں کے لیے بی بی سی کے ٹی وی چینل سی بی بی سی کے پروگرام ’بروم کبرڈ‘ کی 30ویں سالگرہ پر ایک گھنٹے کے دورانیے کا خصوصی پروگرام نشر کیا گیا جس میں اس پروگرام کے 30 پرانے میزبانوں نے شرکت کی۔

فلپ سکوفیلڈ، اینڈی پیٹرز اور زوئی بال جیسے پرانے میزبان اس پروگرام کو پیش کرتے ہوئے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

سنہ 1985 کی نو ستمبر کو تین بج کر 55 منٹ پر بی بی سی ون پر نیا پروگرام ’چلڈرنز بی بی سی‘ نشر ہوا اور اس کے سب سے پہلے میزبان فلپ سکوفیلڈ تھے۔

گورڈن نامی چوہا اور ایڈ نامی بطخ اس پروگرام کے دو غیر انسانی کردار ہیں جنھوں نے بروم کبرڈ یعنی جھاڑو رکھنے کی الماری کو اپنا گھر بنایا تھا۔

چلڈرنز بی بی سی یا بچوں کے بی بی سی کی تیسوی سالگرہ کا پروگرام سی بی بی سی بدھ کو شام چھ بجے نشر کیا گیا اور اس کی میزبانی سیل سپیلمن، کیٹی تھسلٹن، ہیکر ٹی ڈاگ اور ڈاج ٹی ڈاگ نے کی۔

اس لائیو پروگرام میں گذشتہ 30 برسوں کے پرانے پروگراموں کی وڈیوز دکھائی گئیں اور میزبان نے اپنی یادوں کو تازہ کیا۔

فلپ سکوفیلڈ اب برطانوی چینل ائی ٹی وی کے پروگرام ’دس مارننگ‘ کے میزبان ہیں
،تصویر کا کیپشنفلپ سکوفیلڈ اب برطانوی چینل ائی ٹی وی کے پروگرام ’دس مارننگ‘ کے میزبان ہیں

فلپ سکوفیلڈ اب برطانوی چینل ائی ٹی وی کے پروگرام ’دس مارننگ‘ کے میزبان ہیں اور انھوں نے کہا ’مجھے بروم کبرڈ سے لائیو پروگرام کرنے میں بہت مزا آیا اور میں نے بہت کچھ سیکھا تھا۔ اگر آپ ایک بولتے ہوئے چوہے کے ساتھ نیوز راؤنڈ دے سکتے ہیں تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘

سکوفیلڈ کے بعد اینڈی کرین نے بروم کبرڈ کی میزبانی کی

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنسکوفیلڈ کے بعد اینڈی کرین نے بروم کبرڈ کی میزبانی کی

سکوفیلڈ کے بعد اینڈی کرین نے بروم کبرڈ کی میزبانی کی اور اب وہ بی بی سی ریڈیو شیفیلڈ کے میزبان ہیں۔

بی بی سی کے پروگرام بی بی سی بریک فاسٹ سے بات کرتے ہوئے اینڈی نے کہا ’ہمیں بالکل نہیں پتہ تھا کہ ہمارا شو اتنا کامیاب اور مقبول ہوگا۔ لاکھوں لوگ گورڈن، ایڈ اور باقی سارے کرداروں سے بہت پیار کرتے تھے۔‘

اینڈی پیٹرز نے 4 سال کے لیے پروگرام بروم کبرڈ کی میزبانی کی

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشناینڈی پیٹرز نے 4 سال کے لیے پروگرام بروم کبرڈ کی میزبانی کی

اینڈی پیٹرز نے 4 سال بروم کبرڈ میں گزارنے کے بعد مشہور موسیقی کے پروگرام ’ٹاپ آف دا پاپس‘ کی میزبانی کی۔

جوزی ڈاربی اور سمین کورٹی اوٹس نامی افریقی جانور آرڈ وارک کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنجوزی ڈاربی اور سمین کورٹی اوٹس نامی افریقی جانور آرڈ وارک کے ساتھ

جوزی ڈاربی اور سمین کورٹی نے اوٹس نامی افریقی جانور آرڈ وارک کے ساتھ مل کر سنہ 1995 میں چلڈرنز سی بی بی سی کی دسویں سالگرہ منائی تھی۔

بدھ کو نشر ہونے والے پروگرام میں زوئی بال کے ساتھ ہیکر ٹی ڈاگ نے اس پروگرام کی میزبانی کی

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنبدھ کو نشر ہونے والے پروگرام میں زوئی بال کے ساتھ ہیکر ٹی ڈاگ نے اس پروگرام کی میزبانی کی

بدھ کو نشر ہونے والے پروگرام میں زوئی بال کے ساتھ ہیکر ٹی ڈاگ نے اس پروگرام کی میزبانی کی جس میں نئے میزبان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔