جان سٹوئرٹ نے دی ڈیلی شو کو خیرباد کہہ دیا

اپنی آخری تقریر میں سٹوئرٹ نے اپنے ساتھیوں، مداحوں اور گھروں والوں کا شکریہ ادا کی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناپنی آخری تقریر میں سٹوئرٹ نے اپنے ساتھیوں، مداحوں اور گھروں والوں کا شکریہ ادا کی

امریکی ٹی وی کے مقبول طنزیہ پروگرام دی ڈیلی شو کے میزبان کامیڈیئن جان سٹورٹ کی میزبانی میں شو کی آخری قسط نشر کر دی گئی ہے۔

شو کی آخری قسط میں ان کو الوداع کہنے کے لیے متعدد ستارے اور ان کے ماضی کے ساتھی شامل ہوئے جن میں جان سٹوئرٹ کے پسندیدہ گلوکار بروس سپرنگ سٹین بھی تھے۔

اس پروگرام میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے بھی ویڈیو پیغامات بھیجے۔

جان سٹوئرٹ نے 1999 میں ڈیلی شو کی میزبانی شروع کی اور جلد ہی وہ امریکہ کے معروف ترین اور بااثر طنزیہ تجزیہ کاروں میں شامل ہوگئے اور امریکہ میں لبرل رائے کے علمبردار کے طور پر دیکھے جانے لگے۔

دی ڈیلی شو کو اکثر نوجوانوں کے لیے خبروں کا اہم ترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور اوسطً شو کی ہر قسط کے دس لاکھ ناظرین ہوتے ہیں۔

دی ڈیلی شو کو اکثر نوجوانوں کے لیے خبروں کا اہم ترین ذریعہ مانا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشندی ڈیلی شو کو اکثر نوجوانوں کے لیے خبروں کا اہم ترین ذریعہ مانا جاتا ہے

اپنی آخری تقریر میں سٹوئرٹ نے اپنے ساتھیوں، مداحوں اور گھروں والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا ’کچھ بھی ختم نہیں ہوتا۔ ایسا سمجھیں کہ ہماری یہ بات چیت تھوڑی دیر کے لیے تھم گئی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’خدا حافظ یا شب بخیر کہنے کے بجائے میں بس یہ کہوں گا کہ میں ایک ڈرنک لینے جا رہا ہوں۔‘

جان سٹوئرٹ کی سربراہی میں دی ڈیلی شو نے متعدد مزاحیہ اداکاروں کے کیریئر لانچ کیے جن میں سٹیئو کاریل اور جان اولیور سمیت سٹیون کوبیئر بھی شامل ہیں جو کہ جلد ہی سی بی ایس کے معروف پروگرام لیٹ شو پر مشہور میزبان ڈیوڈ لیٹرمین کی جگہ لینے والے ہیں۔