’بینگستان تنازعات کا شکار نہیں ہوگی‘

،تصویر کا ذریعہspice
فلمساز و ہدایتکار فرحان اختر کی نئی فلم ’بینگستان‘ مذہبی بنیاد پرستی کے موضوع پر ایک کامیڈی فلم ہے، جو 31 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
پلکیت سمراٹ، رتیش دیش مکھ اور جیکلين فرنینڈيز کی کاسٹ پر مشتمل اس فلم کے بارے میں اداکار رتیش دیش مکھ نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت کی۔
رتیش اس فلم کو ایک ہلکی پھلکی کامیڈی مانتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم سے کسی بھی طرح کا مذہبی توازن بنانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔
مذہب کے حوالے سے کسی بھی طرح کی کامیڈی پر بھارت میں تنازع ہو جاتا ہے۔
’اوہ مائی گاڈ‘، ’پی کے‘، ’دھرم سنکٹ‘ اور حال ہی میں ’محلہ اسی‘ کے ٹریلر کے باعث کافی تنازع پیدا ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس فلم کے موضوع سے تنازعہ نہیں ہوگا؟

،تصویر کا ذریعہspice
رتیش کہتے ہیں: ’ہم اس فلم سے مذاہب کا موازنہ نہیں کر رہے، بلکہ دونوں مذاہب کے خیالات میں یکسانیت اور توازن دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ غلط اور صحیح جیسا نہیں ہے۔‘
’بینگستان‘ میں رتیش ایک دہشت گرد کے کردار ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ’بینگستان‘ دو ایسے افراد کی کہانی ہے جن کا زبردستی ذہن تبدیل کرکے خودکش مشن کے لیے بھیجا جاتا ہے اور اس دوران وہ دونوں کس طرح الگ الگ مذاہب کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس فلم میں رتیش کے ساتھ پلکیت سمراٹ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
کامیڈی فلموں میں اپنا سکہ جمانے والے رتیش کہتے ہیں: ’ٹائپ كاسٹ ہونا نہ ہونا اداکار کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، آپ وہی فلمیں کرتے ہیں جو آپ کو ملتی ہیں۔ اس وقت صرف کامیڈی فلمیں آ رہی تھیں، اس لیے میں نے وہی فلمیں کیں، لیکن ’ایک ولن‘ کا کردار میرے لیے اچھا ثابت ہوا ورنہ پھر سے مجھے کامیڈی والے ہی کردار کرنے پڑتے۔‘

،تصویر کا ذریعہspice
مختلف فلموں میں مختلف رول کرنے کی چاہ رکھنے والے رتیش سلمان خان کو کافی پسند کرتے ہیں اور ان کی ہی طرح کچھ ایکشن فلمیں کرنا چاہتے ہیں.
سلمان خان نے حال ہی میں رتیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ رتیش دیش مکھ انڈر ریٹڈ اداکار ہیں اور انھیں ان کی قابلیت کے مطابق کام نہیں ملا۔
اس بات پر رتیش تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’سلمان خان اگر ایسا سوچتے ہیں تو یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ سلمان میرے بہت اچھے دوست ہے اور مجھے خوشی ہے کہ انھوں نے میرے بارے میں ایسا سوچا۔‘







