’گون وِد دا ونڈ‘ کی سکارلٹ کا لباس ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

اداکارہ ویویئن لے نے اس لباس کو فلم ’گون وتھ دا ونڈ‘ کے چار سین میں پہنا تھا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناداکارہ ویویئن لے نے اس لباس کو فلم ’گون وتھ دا ونڈ‘ کے چار سین میں پہنا تھا

ہالی وڈ کی معروف فلم ’گون وِد دا ونڈ‘ کی اداکارہ ویوین لی کا ایک لباس ایک لاکھ 37 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

اس لباس کو اداکارہ ویوین لی نے زیب تن کیا تھا۔ انھوں نے سنہ 1939 کی اس معروف فلم میں سکارلٹ او ہارا کا کردار ادا کیا تھا۔

ان کے لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی۔

ہیریٹیج آکشنز نے کہا کہ نوادرات کے شوقین جیمز ٹمبلین نے نیلامی کے لیے 150 اشیا پیش کی تھیں جن میں ویوین لی کی یہ سرمئی جیکٹ اور سکرٹ بھی شامل تھا۔

فلم گون وتھ دا ونڈ میں سکارلٹ او ہارا کا کردار نبھانے پر انھیں بہترین اداکارہ کے آسکر سے نوازا گیا تھا

،تصویر کا ذریعہHulton Archive Getty Images

،تصویر کا کیپشنفلم گون وتھ دا ونڈ میں سکارلٹ او ہارا کا کردار نبھانے پر انھیں بہترین اداکارہ کے آسکر سے نوازا گیا تھا

انھوں نے اس لباس کو ایک کاسٹیوم شاپ سے 20 ڈالر میں خریدا تھا۔

اداکارہ ویوین لی نے اس لباس کو فلم ’گون وِد دا ونڈ‘ کے چار سینز میں پہنا تھا۔

خیال رہے کہ ان کو اس کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکارہ کے آسکر انعام سے نوازا گیا تھا۔