بدترین اور بہترین لباس زیب تن کرنے والے

وی ایم اے کی تقریب میں مائلی سائرس کے لباس پر انھیں یہ خطاب دیا گیا ہے
،تصویر کا کیپشنوی ایم اے کی تقریب میں مائلی سائرس کے لباس پر انھیں یہ خطاب دیا گیا ہے

معروف امریکی گلوکارہ مائلی سائرس سنہ 2013 میں بدترین پہناوے کے لیے سر فہرست رہیں تو وہیں جنیفر لارنس اپنی خوش لباسی کے لیے سرفہرست رہیں۔

معروف گلوکارہ اور ہالی وڈ کی اداکارہ مائلي سائرس کو امریکہ کے ٹائم میگزین نے سنہ 2013 کی ’ورسٹ ڈریسڈ سیلبریٹی‘ یعنی سب سے خراب ملبوس والی معروف شخصیت کا خطاب دیا ہے۔

اسی سال ہونے والے ایم ٹی وی کے وی ایم اے ایوارڈز کی تقریب میں مائلی سائرس نے جو لباس زیب تن کیا تھا اسی کے لیے انھیں اس ’خطاب‘ سے نوازا گیا ہے۔

اس تقریب میں انھوں نے بے حد مختصر کپڑے پہنے تھے جس کے لیے ان پر بہت تنقید بھی ہوئی تھی۔

ٹی وی سٹار کِم كارڈیشين اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ جب وہ حاملہ تھیں تو انھوں نے ایک ایسا لباس زیب تن کیا تھا جسے ناپسند کیا گیا۔ اسی لیے انھیں سال کے سر فہرست دس ’ورسٹ ڈریسڈ سیلبریٹی‘ میں جگہ ملی ہے۔

گلوکارہ كیشا، ٹی وی سٹار جوليان ہاگ اور زوشا میمٹ
،تصویر کا کیپشنگلوکارہ كیشا، ٹی وی سٹار جوليان ہاگ اور زوشا میمٹ

ان دونوں کے علاوہ گلوکارہ كیشا، ٹی وی سٹار جوليان ہاگ اور زوشا میمٹ کو بھی اس فہرست میں اپنے خراب لباس کے لیے جگہ ملی ہے۔

جینیفر لارنس نے آسکر کی تقریب میں جو لباس پہنا تھا اس کے لیے انھیں یہ خطاب ملا
،تصویر کا کیپشنجینیفر لارنس نے آسکر کی تقریب میں جو لباس پہنا تھا اس کے لیے انھیں یہ خطاب ملا

دوسری جانب دا ہنگرگیمز کی ہیروئین جنیفر لارنس کو سنہ 2013 کی ’بیسٹ ڈریسڈ سیلبریٹي‘ یعنی سب سے خوش لباس معروف شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اس سال آسکر کی تقریبات میں انھوں نے جو لباس پہنا تھا اس کے لیے انھیں یہ خطاب ملا۔

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن، گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور گلوکارہ ریانا کو بھی ٹاپ 10 ’بیسٹ ڈریسڈ‘ معروف شخصیتوں میں جگہ ملی ہے۔

کیٹ مڈلٹن، گلوکارہ اداکارہ سیلینا گومز اور ریانا کو ان کے بہترین لباس کے لیے فہرست میں جگہ ملی ہے
،تصویر کا کیپشنکیٹ مڈلٹن، گلوکارہ اداکارہ سیلینا گومز اور ریانا کو ان کے بہترین لباس کے لیے فہرست میں جگہ ملی ہے

بہترین پہناوے کے لیے کیٹ مڈلٹن دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایام حمل کے دوران انہوں نے جس باوقار انداز سے کپڑوں کا انتخاب کیا اس کے لیے انھیں اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا، جب کہ ریانا کو گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران زیب تن لباس کی وجہ سے اس فہرست میں جگہ ملی۔