سلمان، رتیک اور قطرینہ ہالی وڈ سے ٹکر لینے کو تیار

بالی وڈ کے اداکار سلمان خان، رتیک روشن اور اداکارہ قطرینہ کیف کی فلمیں سٹنٹ کے میدان میں ہالی وڈ کی فلموں سے ٹکر لینے کو تیار ہیں۔
بالی وڈ کی انتہائی کامیاب فلمیں ’کک اور ’بینگ بینگ‘ ہالی وڈ کی فلم ’دا امیزنگ سپائیڈر مین 2 اور ’ٹرانسفارمرز: ایج آف ایکسٹنکشن‘ کے مد مقابل ہیں۔
در اصل ان کا مقابلہ ٹارس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز کے لیے مختلف زمروں میں ہے۔
سلمان خان کی فلم ’کک‘ کا مقابلہ بیسٹ ہائی ورک ایوارڈ کے لیے ’دا ایکسپینڈیبلز 3‘ ، ’ٹرانسفارمرز: ایج آف ایکسٹنکشن‘ اور ’22 جمپ سٹریٹ‘ کے ساتھ ہے۔

،تصویر کا ذریعہFox Star
اسے بہترین سٹنٹ ریگینگ کے ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ’ٹرانسفارمرز‘:’ ایج آف ایکسٹنکشن‘، ’22 جمپ سٹریٹ، ’کیپٹین امریکہ: دا ونٹر سولجر اور ’ایکس من: ڈیز آف فیوچر پاسٹ‘ کے ساتھ ہے۔
دوسری جانب رتیک روشن کی فلم کو بہترین فائٹ ایوارڈ کے ساتھ کسی گاڑی کے ساتھ بہترین کارکردگی کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
بیسٹ فائٹ میں ان کی فلم ’بینگ بینگ‘ کا مقابلہ ’300 رائز آف این امپائر،‘ ’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر اور ’جان وک‘ کے ساتھ ہے۔
جبکہ گاڑی کے ساتھ بہترین سٹنٹ کے زمرے میں ان کے مقابل ’دا امیزنگ سپائڈر مین 2 ‘، ’کیپٹن امریکہ: دا ونٹر سولجر‘، ’نیڈ فار سپیڈ‘ اور ’نائٹ کرالر‘ کے ساتھ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہSajid Nadiadwala
اس فلم کو بیسٹ سپیشلیٹی سٹنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کسی خاتون کے ذریعے مجموعی طور پر بہترین سٹنٹ کا ایوارڈ قطرینہ کیف کو جا سکتا ہے۔
اس زمرے میں ’نیڈ فار سپیڈ،‘ ’پامپیلی،‘ ’دا سیکرامنٹ،‘ ’ایکس من: ڈیز آف فیوچر پاسٹ‘ بھی نامزد کی گئی ہیں۔
ٹارس ورلڈ سٹنٹ ایوارڈز کی تقریب کیلیفورنیا میں نو مئی کو منعقد ہو گی جہاں فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔







