سلمان خان کے ساتھ فلم نے بدلی زندگی: اداکارہ جیکلین

،تصویر کا ذریعہAFP
بالی وڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کو سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم ’کک‘ کے لیے فلم ناقدوں نے بھلے ہی نہ سراہا ہو لیکن اس فلم کی وجہ سے انھیں کئی دوسری فلمیں ضرور مل گئی ہیں۔
وہ آنے والےدنوں میں فلم ’رائے‘ میں رنبیر کپور اور ارجن رامپال جیسے اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں مزید پانچ فلمیں ہیں اور جیكلين ان تمام پیشکش کا سبب فلم ’کک‘ کو قرار دیتی ہیں۔.

،تصویر کا ذریعہHoture Images
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جیكلين نے کہا: ’پہلے میرے پاس چوائس نہیں تھی۔ جو میرے ہاتھ آتا وہ کرنا پڑتا تھا۔ لیکن سلمان جیسے بڑے سٹار کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب لوگ مجھے نوٹس کرنے لگے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’ان دنوں میرے کریئر کا بہترین دور چل رہا ہے۔ میں اپنی مرضی کی فلمیں منتخب کر سکتی ہوں۔ سب کچھ ’کک‘کی وجہ سے ہوا۔‘
جیكلين نے یہ بھی بتایا کہ اب انھیں جو فلم مل رہی ہے اس میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔
انھوں نے کہا: ’ورنہ پہلے جو فلمیں ملتی تھیں ان مین ایک دو گانے کیے اور کام ختم۔‘

،تصویر کا ذریعہROY
کیا غیر فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے انھیں بالی وڈ میں زیادہ جدوجہد کرنا پڑی یا فلمی پس منظر کس قدر اہمیت کا حامل ہے؟
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان سوالات کے جواب میں انھوں نے کہا: فلمی خاندان سے آنے کی وجہ سے ابتدا میں لوگوں ضرور مدد مل جاتی ہے لیکن سب کو اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔ اب بغیر ٹیلنٹ (صلاحیت) کے صرف فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے ہٹ نہیں ہو سکتے۔
’رائے‘ کے علاوہ جیكلين ’بنگستان‘ اور کرن جوہر کی فلم ’بردرز‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSajid Nadiadwala







