ششی کپور کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

ہندوستان کی حکومت نے مشہور فلم اداکار اور پروڈیوسر ششی کپور کو بھارتی سینما کا سب سے بڑا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ششی کپور کی پیدائش 18 مارچ 1938 میں کلکتہ میں ہوئی تھی۔
ان سے پہلے ان کے والد پرتھوی راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کو بھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے۔
ششی کپور کے بھتیجے اور مشہور اداکار رشی کپور نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا:’وہ کپور خاندان کے تیسرے رکن ہیں جنھیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ میرے دادا پرتھوی کپور، میرے والد راج کپور کو اور اب میرے چچا ششی کپور کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔‘
رشی کپور نے کہا کہ’میں آپ کے خاندان کی طرف سے حکومت ہند اور بھارت کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے ہمارے خدمات کو سراہا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہofficial website
اداکار کے طور پر رشی کپور کی مشہور فلموں میں’جب جب پھول کھلے‘، ’آ گلے لگ جا‘، روٹی، کپڑا اور مکان‘، ’شرمیلی‘، ’دیوار‘، ’کبھی کبھی‘ اور’سلسلہ‘ شامل ہیں۔
فلم دیوار میں ششی کپور کا ڈائیلاگ’ میرے پاس ماں ہے‘ آج بھی مقبول ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امتیابھ بچن نے اداکاری کی تھی اور دونوں کی جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ششی کپور نے کئی فلموں بھی بنائی جن میں ’جذبہ‘، ’كليگ‘، ’جشن‘ اور ’فاتح‘ سرفہرست ہیں۔
’جذبہ‘ کو سال 1978 کی بہترین ہندی فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







