مہیش بھٹ کے ڈرامے’ڈیڈی‘ کا پریمیئر کراچی میں

،تصویر کا ذریعہPooja Bhatt official Twitter Page
بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کا مشہور ڈرامہ ’ڈیڈی‘ جو سنہ 1989 کی انہیں کی ہٹ فلم ’ڈیڈی‘ پر مبنی ہے اب کراچی پہنچ گیا ہے۔
فلم ’ڈیڈی‘ مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ پوجا بھٹ کی پہلی فلم تھی۔
بھارت میں اس فلم نے کافی تعریف حاصل کی تھی اور اس کا شمار کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔
اسی فلم پر مبنی ڈرامہ ’ڈیڈی‘ کا اب کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی تھیٹر فیسٹول میں پریمیئر ہوگا۔
پوجا بھٹ نے ٹویٹ کی ہے کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ اس تھیٹر فیسٹیول میں ضرور شریک ہوں گی۔
اس ڈرامے میں انوپم کھیر کا کردار اداکار عمران زاہد نبھائیں گے۔
انوپم کھیر کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔
یہ تھیٹر فیسٹیول کراچی کی نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے منعقد کیا ہے جو 12 مارچ سے شروع ہوگا اور 20 روز تک جاری رہے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







