انوشکا بنیں فلم ساز اور فرح کا کوکنگ شو

،تصویر کا ذریعہ
انوشکا بنیں فلم ساز
بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشكا شرما اب فلم ساز بن گئی ہیں اور وہ فلم ’این ایچ 10‘ کے ساتھ سامنے آنے والی ہیں۔
یہ فلم ایک سڑک پر مبنی فلم ہے جس میں ایک جوڑے کے ساتھ دہلی سے پنجاب کے علاقے فاضلكا کے درمیان گزرنے والی نیشنل ہائی وے نمبر 10 پر سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات کو پیش کیا گیا ہے۔
<link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2015/02/150221_bollywood_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
انوشكا کی پہلا پروڈکشن ہونے کی وجہ سے اس فلم کی تشہیر بھی بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے تاہم بذات خود انوشکا پوری طرح سے فلم کی تشہیر نہیں کر پا رہی ہیں۔
اس کا سبب وہ درد کمر کو بتاتی ہیں۔
ممبئی میں اس فلم کی ایک پریس کانفرنس میں انشكا بہت دیر سے پہنچیں۔
جب رپورٹرز نے انوشكا سے دیر سے آنے کا سبب پوچھا تو انھوں نے بتایا: ’میری کمر میں شدید درد ہے اور اس وجہ سے زیادہ اٹھنے بیٹھنے میں مجھے بہت دقت ہو رہی ہے۔‘
اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا: ’اسی وجہ سے میں یہاں آپ کو زیادہ وقت بھی نہیں دے پاؤں گی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہHOTURE
فرح کا شو ہو اور شاہ رخ نہ ہوں!
فلم ساز فرح خان بالی وڈ میں نہ صرف اپنے کام کے لیے معروف ہیں، بلکہ اپنی زندہ دلي اور خوش مزاجی کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔
ان کے انھی اوصاف کی وجہ سے انھیں سلمان خان کی جگہ تھوڑے وقت کے لیے ’بگ باس‘ کی میزبانی کا کام ملا تھا اور اب فرح ایک نئے شو کو لے کر آ رہی ہیں۔
’فرح کی دعوت‘ نام کے اس شو پر وہ فلم انڈسٹری کی معروف شخصیتوں کے ساتھ کچن میں انھیں کھانا بنانے کی تربیت دیتی نظر آئیں گی۔
اس شو میں جہاں فرح قریبی دوست ابھیشیک بچن سے لے کر رتیش دیشمکھ، بومن ایرانی جیسے مشہور اداکار نظر آئیں گے وہیں عالیہ بھٹ، کپل شرما، یوراج سنگھ بھی وہاں ہوں گے۔
فرح خان کوئی سی شو کریں اور اس میں شاہ رخ نہ آئیں یہ بہت غیرمعمولی بات ہوگي۔
شاید یہ پہلا شو ہوگا جس کے گرینڈ فنالے کی تیاری پہلی قسط سے پہلے ہی ہو گئی ہے کیونکہ آخری قسط کے مہمان شاہ رخ خان ہوں گے۔

،تصویر کا ذریعہUniversal PR
سلمان جیسا کوئی نہیں: نوازالدین صدیقی
بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدلاپور‘ میں مزاحیہ کردار نبھایا ہے۔
اس سے قبل انھوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا لیکن وہ ایک رومانٹک ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
نواز الدین صدیقی ان خوش قسمت لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جنھیں بالی وڈ پر راج کرنے والے تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
نواز نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ کی اور اب ’بجرنگي بھائی جان‘ میں ان کے ساتھ آنے والے ہیں۔
سلمان کے بارے میں نواز کہتے ہیں: ’ان کے جیسا کوئی نہیں ہے۔ سلمان خان کے اندر ایک بچہ بھی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ فلم کی شوٹنگ چلتی رہے اور کبھی ختم نہ ہو۔‘
نوازالدین شاہ رخ خان کے ساتھ آنے والی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں’سٹارز‘ کی نہیں بلکہ ’سپر سٹارز‘ کی فلمیں چلتی ہیں اور سپر سٹار ہی ایک بری فلم کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔
نوازالدین کی دلی تمنا ہے کہ وہ ہیرو کا کردار بھی ادا کریں۔ انھوں نے کہا: ’میں نے آج تک رومانٹک رول یا درختوں کے گرد ڈانس کرنے والا کردار نہیں کیا لیکن میں ایسا کردار ادا کرنا چاہوں گا۔‘







