کنگنا کو رات تین بجے کس نے حیران کر دیا؟

،تصویر کا ذریعہGetty
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا راناوت رات کے تین بجے اس وقت حیران رہ گئیں جب کسی نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
حیران اور پریشان کنگنا نے جب دروازہ کھولا تو اس سامنے اداکارہ ریکھا کھڑی تھیں۔
سنیچر کی شب ممبئی میں منعقدہ فلم ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ کنگنا کو فلم’کوین‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا اعزاز ملا تھا۔
کنگنا اس تقریب میں شرکت کرنے نہیں گئی تھیں اور ان کی جانب سے اداکارہ ریکھا نے سٹیج پر جا کر یہ ایوارڈ وصول کیا۔
رات کے تین بجے اپنے گھر کے دروازے پر ریکھا کو دیکھ کنگنا بھی حیران ہو گئیں۔
کنگنا نے کہا: ’پہلے تو مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا کیونکہ میں ایوارڈز کی تقریب میں نہیں گئی تھی اور پھر جب ایوارڈ ملا تو وہ ریکھا جی لے کر آئیں۔ اس سے میں بہت خوش ہوں۔‘
’کوین‘ میں کنگنا نے اہم کردار نبھایا تھا جس کے سبب وہ راتوں رات سٹار سے سپر سٹار بن گئی تھیں۔
کنگنا کی اداکاری کو دیکھ کر کئی اہم ہدایت کاروں کے ساتھ ساتھ کئی بڑے اداکاروں نے بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان اداکاروں کی فہرست میں پہلا نام عامر خان کا تھا، جنھوں نے کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں برملا کہا تھا کہ وہ کنگنا کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔







