آسکر میں ہیرو اور ہیروئنوں کی فیس میں تفریق پر آواز بلند

بالی وڈ میں اگر اداکاروں میں سلمان کو سب سے زیادہ پیسے ملتے ہیں تو اداکاراؤں میں دیپیکا سب سے آگے ہیں
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ میں اگر اداکاروں میں سلمان کو سب سے زیادہ پیسے ملتے ہیں تو اداکاراؤں میں دیپیکا سب سے آگے ہیں

آسكرز کے اعزازات حاصل کرنے والے اداکار اور اداکارائیں اکثرو بیشتر بحث کا موضوع رہتے ہیں۔

اس بار معاون اداکارہ کے لیے بہترین ایوارڈ حاصل کرنے والی پیٹریشيا آرکیٹ نے ایک حساس مسئلہ اٹھا کر ہالی وڈ میں ہیرو اور ہیروئنوں کی اجرت پر بحث کو نیا موڑ دے دیا ہے۔

آسکر انعام حاصل کرتے ہوئے پیٹریشيا نے ہالی وڈ میں اداکاراؤں کو کم محنتانہ ملنے کا مسئلہ اٹھایا۔

انھوں نے کہا: ’یہ ایوارڈ ہر اس عورت کے لیے ہے جس نے جنم دیا، ہر اس انسان کے لیے جس نے ٹیکس دیا اور امریکہ کے ہر ایک شہری کے لیے ہے۔ ہم سب نے دوسروں کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم خواتین کو مردوں کے برابر محنتانہ ملے۔‘

پیٹریشیا نے اعزاز لیتے ہوئے مساوات کی بات کہی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیٹریشیا نے اعزاز لیتے ہوئے مساوات کی بات کہی

ہالی وڈ کی طرح بالی وڈ میں بھی اس قسم کا عدم مساوات ہے۔

فلم ناقد اور باکس آفس ٹرینڈ تجزیہ نگار کومل نہاٹا نے بالی ووڈ کے اس فرق کے اعدادو شمار پیش کیے۔

ان کے مطابق جہاں شاہ رخ خان کو 55-60 کروڑ روپے ملتے ہیں وہیں ٹاپ اداکارہ دیپکا پڈوکون 6-7 کروڑ

اگر سلمان خان کو ایک فلم کے لیے 65-70 کروڑ روپے ملتے ہیں تو کرینہ کپور کو محض 5-6 کروڑ۔

عامر خان کو بھی 55-60 کروڑ روپے کے درمیان رقم ملتی ہے جبکہ قطرینہ کیف کو 5-6 کروڑ فی فلم اجرت ملتی ہے۔

بالی وڈ میں کئی دہائیوں تک ہیرو کو کام ملتا ہے جبکہ ہیروئنوں کا کریئر نسبتا مختصر ہوتا ہے

،تصویر کا ذریعہSONY TV

،تصویر کا کیپشنبالی وڈ میں کئی دہائیوں تک ہیرو کو کام ملتا ہے جبکہ ہیروئنوں کا کریئر نسبتا مختصر ہوتا ہے

رنبیر کپور 20-25 کروڑ روپے کے درمیان ہیں تو پرینکا چوپڑہ 5-5.50 کروڑ میں ہیں۔

رنویر سنگھ کو اگر 14 -15 روپے کروڑ ملتے ہیں تو سوناکشی سنہا کو 2.30-3 کروڑ ہی ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے کام کرنے کی مدت بھی کم ہوتی ہے اور ان کا کریئر بھی تقریباً سات سے آٹھ سال کا ہوتا ہے۔

بالی وڈ میں ہیرو فلم کی اداکاراؤں سے 10 گنا زیادہ تو کماتے ہی ہیں وہ کئی دہائیوں تک فلم میں اپنا سکہ جمائے رہنے میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔