سلمان کے گھر کے باہر تملوں کا مظاہرہ

سلمان خان

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنحال میں ہی سلمان خان سری لنکا میں بالی وڈ اداكارا جیکلين فرناڈيذ کے ساتھ تھے

ممبئی میں اتوار کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر گیلكسي اپارٹمنٹ کے باہر تمل تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔

سلمان خان حال ہی میں اداکارہ جیكلين فرنانڈیز کے ساتھ سری لنکا کے صدر مہندرا راجے پكشے کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے سری لنکا گئے تھے۔

ڈی ایم کے پارٹی کے ترجمان ٹي كے ایس الاگوون نے کہا، ’سری لنکا میں ہندوستانیوں پر حملے کیے جاتے ہیں اور ہندوستان کا ایک اداکار اس شخص کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے جاتا ہے جسے ’قصائی‘ کہا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدر مہندرا راجے پكشے اپنے ’جنگی جرائم ‘ کے لیے جانےجاتے ہیں ’ا نھوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں‘۔

سری لنکا میں 8 جنوری کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور صدر مہندرا راج پكشے کے لیے یہ الیکشن انکی بقا کا سوال بن گیا ہے۔

فی الحال سلمان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس نے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی کوئی بھی فلم تمل میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے کیونکہ سلمان نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین نے فلم ’کِک‘ میں کام کیا تھا

،تصویر کا ذریعہhoture images

،تصویر کا کیپشنحال ہی میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین نے فلم ’کِک‘ میں کام کیا تھا

ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے، ’سلمان کیسے بھول سکتے ہیں کہ ان لوگوں نے ہم تامل بھائیوں کا خون بہایا ہے ہم انہیں اس وقت تک معاف نہیں کریں گے جب تک وہ ہم سے معافی نہیں مانگتے‘۔

حال میں ہی سلمان خان سری لنکا میں بالی وڈ اداكارا جیکلين فرناڈيذ کے ساتھ تھے۔

سری لنکا میں حکمران پارٹی کے یوتھ ونگ کی جانب سے منعقد ایک ہیلتھ کیمپ میں سلمان کو لینس عطیہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

جیكلين اور سلمان نے گزشتہ سال فلم ’کک‘میں ساتھ کام کیا تھا۔

جیكلين فرناڈيذ سری لنکا کی رہنے والی ہیں اور ’مس سری لنکا‘ رہ چکی ہیں راج پكشے خاندان سے ان کا قریبی تعلق بھی ہے۔

سلمان خان کا سری لنکا پہنچنا اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ آج تک کبھی بھی بالی ووڈ کا کوئی ستارہ انتخابی مہم کے لیے سری لنکا نہیں گیا۔