سلمان خان کی بہن ارپتا پیا دیس سدھار گئیں

،تصویر کا ذریعہPTI
منگل کی شام حیدر آباد کے ایک ہوٹل میں بھارت کے سٹار اداکار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
شادی کی تقریب میں سلمان کے قریبی دوست عامر خان، ان کی بیوی کرن راؤ، قطرینہ کیف، پرینکا چوپڑا، کرن جوہر اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شرکت کی۔
انڈین ایکسپریس کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق سلمان خان نے تقریب میں اپنی فلم کے گانوں پر ڈانس کیا جبکہ عامر خان سمیت ان کے دوستوں نے سٹیج پر ان کا ساتھ دیا۔
سلمان کی ماں سلمیٰ، سوتیلی ماں ہیلن اور والد سلیم خان نے بھی ڈانس کیا۔
ارپتا کی شادی دہلی کے ایک صنعت کار کے بیٹے ايش شرما سے ہوئی۔ بالی وڈ کوین قطرینہ کیف کے ذاتی آرٹسٹ نے ارپتا خان کا میک اپ کیا۔

،تصویر کا ذریعہARPITA KHAN INSTAGRAM
تقریب میں میکا سنگھ اور یو یو ہنی سنگھ نے بھی پرفارم کیا۔
ارپتا خان اور ایش شرما کی شادی پنجابی ہندو رسم رواج کے مطابق ہوئی۔
معروف اداکار شاہ رخ خان نے سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ارپتا خان نے سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ لی جانے والی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شيئر کیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتري نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر پوسٹ کیں۔







