سٹار وارز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم ’سٹار وارز: دا فورس اویکنز‘ کی پہلی جھلک آن لائن اور امریکی سینیما گھروں کے لیے جاری کی گئی ہے۔
اس ٹریلر سے فلم کے مداحوں کو فلم کی پہلی جھلک ملی ہے جو 88 سیکنڈوں پر محیط ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2005 کے بعد سے یہ سٹار وارز سیریز کے سلسلے میں آنے والی پہلی فلم ہے۔ اس میں معروف جنگی جہاز ’ملینیئم فالکن‘ کے علاوہ صلیبی شکل کی ایک روشن تلوار کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اس فلم میں ایک بار پھر سے سابق سٹار وار فلموں کے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔ یہ فلم آئندہ سال 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
اس میں ایک نئے ’ڈروئڈ‘ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس آنے والی فلم کے ٹریلر کی ابتدا ایک لق و دق ریگستان کے منظر سے ہوتی ہے۔ اس سے قبل کہ برطانوی سٹار جان بوئیگا طوفانی فوجی یونیفارم میں آئیں ایک آواز ابھرتی ہے: ’کوئی پھر سے جاگ اٹھا ہے، کیا تم نے محسوس کیا ہے؟‘

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اس میں ایک فٹبال کی شکل کا ڈروئڈ نظر آتا ہے اور طوفانی جنگجوؤں کی فوج اور برطانوی سٹار ڈیزی رڈلی ایک قسم کی ہوا سے باتیں کرنے والی بائیک پر نظر آتی ہیں۔
اس کے علاوہ سٹارم ٹروپرز کو جنگ کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
اس سے قبل کہ ملینیئم فالکن آسمان سے گزرے، ہیلمٹ ہوئے ایک ولن کو برفانی جنگل سے ایک نئی روشن تلوار کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
اس ٹریلر کا خاتمہ اس منظر پر ہوتا ہے جہاں جنگجو ملینیئم فالکن کا تعاقب کرتے نظر آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
ٹائم اخبار کے مطابق ٹیکسس میں آسٹن کے ایک سینیما گھرمیں اس ٹریلر کی 17 بار علیحدہ سکریننگ کی جا رہی ہے۔
ہر سکریننگ کے بعد سٹار وارز فلم کے ماہرین دو منٹ کی بحث کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
سائنس فکشن پر مبنی یہ سٹار وارز فلم سیریز کی ساتویں فلم ہے جو ’سٹاروارز: ایپیسوڈ سکستھ ریٹرن آف جیڈی‘ کے 30 سال بعد آ رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service







