’میں کامیاب سیاستدان نہیں بن سکوں گی‘

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے فنی کریئر کا آغاز انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہرالنسا سے کیا جس کے بعد انہوں نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

انھوں نے بی بی سی اردو کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے ان پانچ گانوں کے بارے میں بات کی جن کا ان کی زندگی پر اثر ہے۔ یہ آڈیو انٹرویو سنیے۔

<link type="page"><caption> زوئی وکا جی کے پانچ پسندیدہ نغمے</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2014/11/141124_zoe_viccagi_songs_tim.shtml" platform="highweb"/></link>

عتیقہ اوڈھو اپنے ساتھی فنکار سجیرالدین کے ساتھ اپنے ایک حالیہ ڈرامے ’بہو بیگم‘ کے سیٹ پر جس کی اب تک 80 سے زیادہ اقساط نشر ہو چکی ہیں

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو اپنے ساتھی فنکار سجیرالدین کے ساتھ اپنے ایک حالیہ ڈرامے ’بہو بیگم‘ کے سیٹ پر جس کی اب تک 80 سے زیادہ اقساط نشر ہو چکی ہیں

’ایک اداکار کی زندگی جو ہوتی ہے وہ ہوتی ہی تبدیلی کے بارے میں ہے۔ اگر آپ اپنے آپ کو بدلتے نہیں ہیں تو آپ نہ خود کچھ سیکھتے ہیں نہ آپ اپنے سامعین کے ساتھ بڑھ سکتے ہیں۔ اگر میں وہی کام کروں جو میں بیس سال پہلے کر رہی تھی تو لوگ بوریت سے مر جائیں۔ لوگ کیا میں خود بوریت سے مر جاؤں۔‘

عتیقہ اوڈھو کی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ہمسفر جس میں انہوں نے فواد خان کی بااثر ماں کا کردار نبھایا

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو کی کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ہمسفر جس میں انہوں نے فواد خان کی بااثر ماں کا کردار نبھایا

’بہت سے لوگوں نے کہا آپ نے ہمسفر میں فریدہ کا کردار کیوں کیا۔ اتنا منفی کردار کبھی پہلے کیا نہیں تھا جب آپ بات کرتی ہیں کہ صرف مرکزی یا ہیروئین کا مرکزی کردار کرنے کا تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتی۔ میں سمجھتی ہوں کہ فریدہ کے بغیر جو ہمسفر کا اثر ہے وہ بہت دھیما ہو جاتا کیونکہ ایک طاقتور ساس کا کردار نہیں ہوتا تو ہمسفر میں وہ جو رومانس تھا وہ اتنا بہتر نہ ہوتا۔ اس کردار نے اس پورے منصوبے کو طاقت دی جواب میں جو ہمدردی آئی اس جوڑے کے لیے اور جو کہانی آگے بڑھی وہ تھی فریدہ کی وجہ سے۔ دیکھیں ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں رہتے ہیں ایسے لوگ ہیں ایسی سوچ ہے۔ اگر ہم اردو ڈرامے میں ان لوگوں کو زندہ کر کے نہیں لائیں گے کردار کی حیثیت میں تو ہم سوچ بھی نہیں سکیں گے کہ یہ لوگ کہاں آتے ہیں۔‘

عتیقہ اوڈھو ڈرامہ سیریل بہو بیگم میں تین لڑکوں کی ایک ڈیمانڈنگ ماں کا کردار ادا کرتی ہیں

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو ڈرامہ سیریل بہو بیگم میں تین لڑکوں کی ایک ڈیمانڈنگ ماں کا کردار ادا کرتی ہیں

’اگر یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ایک بہت مضبوط عزم اور حوصلے والی عورت ہوں ہاں میں بالکل ہوں میں بالکل اس سے اتفاق کرتی ہوں۔ میں یہ نہیں سمجھتی ہوں کہ یہ خامیاں ہیں میں سمجھتی ہوں یہ خوبیاں ہیں۔‘

عتیقہ اوڈھو اپنے شوہر ثمر علی خان کے ساتھ جو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ہیں

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو اپنے شوہر ثمر علی خان کے ساتھ جو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ہیں

’ہمارے گھر میں کیونکہ میں مشرف صاحب کے کیمپ میں ہوں اور ثمر عمران کے کیمپ میں ہیں تو ہمارے گھر میں میں کہتی ہوں کہ حقیقی جمہوریت ہے۔ اس سے زیادہ جمہوریت تو ہو ہی نہیں سکتی کہ میں ایک سیاسی جماعت سےتعلق رکھتا ہوں اور میری بیوی کسی دوسرے سیاسی رہنما کو چاہتی ہے۔ بہت سے مرد ایسے ہوتے ہیں جو برداشت نہیں کرتے کہ بیوی سیاسی طور پر متحرک ہو یا سیاسی نظریات بھی رکھ سکے۔‘

عتیقہ اوڈھو لیڈی ڈفرین ہسپتال کے بال میں اپنے شوہر ثمر علی خان اور دوست اداکارہ ماریہ واسطی کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو لیڈی ڈفرین ہسپتال کے بال میں اپنے شوہر ثمر علی خان اور دوست اداکارہ ماریہ واسطی کے ساتھ

’کامیاب شادی اس وقت چلتی ہے جب آپ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ پھر محبت آ جاتی ہے پھر ایک دوسرے کو سمجھنے کی بات آتی ہے۔ پھر صبر آ جاتا ہے۔ شادی میں صبر کی بہت ضرورت ہوتی ہے اگر آپ میں صبر نہ ہو تو شادی نہیں چل سکتی ہے۔ اونچ نیچ بہت آتی ہے۔ انسان کی زندگی میں آتی ہے شادی میں کیسے نہیں آئے گی۔‘

عتیقہ اوڈھو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ جن کی عتیقہ سیاسی طور پر حمایت کرتی ہیں اور ان کی جماعت میں عہدیدار رہ چکی ہیں

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ جن کی عتیقہ سیاسی طور پر حمایت کرتی ہیں اور ان کی جماعت میں عہدیدار رہ چکی ہیں

’میں منہ پھٹ بہت ہوں اگر مجھے کوئی چیز سمجھ نہیں آئی یا اچھی نہیں لگی تو میں منہ پر کہہ دیتی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ سیاست میں آپ کو تھوڑا سا مصلحت پسندی سے کام لینا پڑتا ہے اور وہ مجھ سے نہیں ہوتا۔ میں کل کر بولوں تو میں نہیں سمجھتی کہ میں کامیاب سیاستدان بن سکوں گی۔‘

عتیقہ اوڈھو کا کہنا کہ عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے

،تصویر کا ذریعہAtiqa Odho

،تصویر کا کیپشنعتیقہ اوڈھو کا کہنا کہ عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیے

’پاکستان کی جو عورت ہے وہ بہت ہمت والی عورت ہے میں تو سمجپتی ہوں کہ پاکستان کا مستقبل اگر ٹھیک ہوگا تو وہ عورت کی وجہ سے ہو گا۔ یہی عوت نکلے گی اور اپنے آگے کی پشتوں کے لیے کام کرے گی اپنے بچیوں کے لیے کام کرے گی اپنی بچیوں کے لیے لڑے گی۔ ابھی بھی عورت نکلی ہوئی ہے سڑک پر آپ دھرنے دیکھیں ان میں عورتیں ہیں۔‘