امیتابھ کی موجودگی میں شاہ رخ مہمان خصوصی!

کون بنے گا کروڑپتی سے امیتابھ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے

،تصویر کا ذریعہKBC

،تصویر کا کیپشنکون بنے گا کروڑپتی سے امیتابھ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے
    • مصنف, مارک مینوئل
    • عہدہ, سینیئر صحافی

سپر سٹار کا سنہری دور دیکھنے کے بعد امیتابھ بچن کو وہ وقت بھی دیکھنا پڑا، جب ان کے پاس کام تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔

ایک واقعے کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں۔ یہ بات 1999 کی ہے جب وہ ’محبتیں‘ میں کام کر رہے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ امیتابھ خود پریشان ہو کر یش چوپڑا کے پاس کام مانگنے گئے تھے۔

مجھے پتہ نہیں ہے کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے لیکن ان افواہوں کو وہ لوگ ہوا دے رہے تھے جو آج پھر ان کے اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں۔

امیتابھ ہمیشہ وقت کے پابند رہے۔ مجھے اپنے دوست سائرس مرچنٹ کی کتاب ’ہارٹ فیلٹ‘ کا رسم اجرا کیا یاد آتا ہے۔

امیتابھ اپنی عمر کے اس مرحلے میں ہالی وڈ میں بھی نظر آئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنامیتابھ اپنی عمر کے اس مرحلے میں ہالی وڈ میں بھی نظر آئے

امیتابھ کو رات 8.30 بجے پروگرام میں بلایا گیا تھا اور وہ براہ راست سٹوڈیو سے آئے تھے جہاں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’محبتیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

اس وقت پلینٹ ایم میں كیٹررز اور کوارڈینیٹرز کے علاوہ کوئی بھی نہیں پہنچا تھا۔

وہاں صرف امیتابھ بیٹھے تھے جو مایوس دکھائی دے رہے تھے۔ انھوں نے میرا پرتپاک استقبال کیا۔

آہستہ آہستہ پلینٹ ایم میں مشہور شخصیتوں کا مجمع لگنا شروع ہو گيا۔

شاہ رخ خان کے ساتھ امیتابھ کی فلم محبتیں لوگوں نے بہت پسند کی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ خان کے ساتھ امیتابھ کی فلم محبتیں لوگوں نے بہت پسند کی

یا تو انھوں نے امیتابھ کو پہچانا نہیں یا پھر انھوں نے ان کو نظر انداز کیا۔ اسی وقت مجھے سائرس نے بتایا کہ امیتابھ نہیں بلکہ شاہ رخ خان کتاب کا اجرا کر رہے ہیں۔

میں امیتابھ کے چہرے کے تاثرات کو کبھی نہیں بھول سکتا جب میں نے انہیں یہ بات بتائی۔

امیتابھ واقعتاً ایک عظیم اداکار ہیں۔ انھوں نے اپنے درد، حیرت اور بے اطمینانی انتہائی آسانی سے چھپاتے ہوئے کہا: ’میں تو شاہ رخ کے ساتھ شوٹنگ کر رہا تھا اور انھوں نے مجھ سے کبھی ایسی بات نہیں کہی۔‘

امیتابھ نے اینگری ینگ مین کی ایک بے مثال شبیہ قائم کی ہے

،تصویر کا ذریعہManoj Kumar

،تصویر کا کیپشنامیتابھ نے اینگری ینگ مین کی ایک بے مثال شبیہ قائم کی ہے

شاہ رخ خان تو شاہ رخ خان ہیں۔ وہ شوٹنگ کے بعد گھرگئے، وہاں سے نہا کر، کپڑے بدل کر وہاں رات 11 بجے پہنچے۔ اس وقت تک میں اور امیتابھ پلینٹ ایم کی سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے گفتگو کرتے رہے۔

جب کتاب کے رسم اجرا اور ربن کاٹنے کا وقت آیا تب میزبان نے بڑے احترام کے ساتھ امیتابھ کو سٹیج پر مدعو کیا اور ان سے کچھ لفظ کہنے کے لیے کہا۔

وہ انکار نہ کر سکے۔ یہ کسی اداکار کی زندگی میں ایک آسکر والا لمحہ ہوتا ہے۔ وہ سٹیج پر گئے اور انھوں نے اس موقع کے مطابق شاعری کی کچھ سطریں سنائیں۔