امیتابھ پر فٹبال کا خمار اور دپیکا قطرینہ سے آگے

ورلڈ کپ اور امیتابھ

امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل اور سیمی فائنل دیکھنے کے لیے برازیل جانے کا ارادہ رکھتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAkash Talwar

،تصویر کا کیپشنامیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل اور سیمی فائنل دیکھنے کے لیے برازیل جانے کا ارادہ رکھتے ہیں

برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ دنیا بھر کی دلچسپیوں کا مرکز بنا ہے ہوا ہے، ایسے میں بالی وڈ اس سے علیحدہ کیسے رہ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن فٹبال کی سرزمین برازیل کا رخ کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کو فٹبال سے کتنی دلچسپی ہے اس کا علم تو نہیں لیکن ان کے حالیہ ٹوئیٹ کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ وہ بھی برازیل کے خمار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ’برازیل اور کولمبیا کا میچ جاری ہے۔ ڈسٹرب نہ کریں۔‘

اگلے ہی ٹوئیٹ میں انھوں نے جلی حروف میں برازیل کی جیت کی پیش گوئی کی۔

امیتابھ بچن کے بیٹے اور معروف اداکار ابھیشیک بچن فٹبال کے بڑے مداح ہیں اور وہی اس سفر کے میر کارواں ہوں گے۔

وہ اپنے والد کو ساتھ لے کر ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے برازیل جا رہے ہیں اور دونوں اس سفر کے لیے بے حد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

بالی وڈ میں ’سب سے سیکسی‘ کون؟

دیپکا پاڈو کون کے لیے یہ سال اعزازات سے شروع ہوا اور گذشتہ سال ان کی یکے بعد دیگرے کئی فلمیں ہٹ رہی تھیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشندیپکا پاڈو کون کے لیے یہ سال اعزازات سے شروع ہوا اور گذشتہ سال ان کی یکے بعد دیگرے کئی فلمیں ہٹ رہی تھیں

بالی وڈ اداکاراؤں میں خوبصورت اور دل کش نظر آنے کا مقابلہ دوسری کسی جگہ سے بظاہر زیادہ ہوتا ہے اور میڈیا میں بھی اس کا شور زیادہ سنائی دیتا ہے۔

بالی وڈ میں ہر دن نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا اس معاملے میں بھی پرچم بلند رہا۔ انھوں نے قطرینہ کیف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ بھارت کی ’سب سے سیکسی خاتون‘ بن گئی ہیں۔

ایک مشہور فیشن میگزین کے ایک سروے کے بعد انھیں اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔

قطرینہ کیف گذشتہ تین برسوں سے مسلسل اس سروے میں اول نمبر پر آتی رہیں لیکن لوگوں نے اس بار دیپکا پاڈوکون کو ’سب سے سیکسی خاتون‘ منتخب کیا ہے۔

اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ ’سب سے سیکسی کہلانا تقریباً ہر عورت کا خواب ہوتا ہے، اس لیے میں یہ كمپليمینٹ پا کر بہت خوش ہوں۔‘

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پرینکا چوپڑہ ہیں جبکہ قطرینہ کیف تیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب ہوئی جس میں دیپکا سمیت کئی اداکارائیں شامل ہوئیں۔

اب سلمان کا جیكلين کو تحفہ

سلمان خان اور جیکلن فرناڈس فلم کک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسلمان خان اور جیکلن فرناڈس فلم کک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں

سلمان خان کو داد و دہشت کا دلدادہ کہا جاتا ہے۔

اب اطلاعات یہ ہیں کہ سلمان خان نے اداکارہ جیكلين فرناڈس کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں تین بیڈروم کا ایک عالیشان فلیٹ تحفے میں دیا ہے۔

جیکلن فلم ’کک‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اس سے پہلے سلمان خان نے اداکارہ اسن کو بھی تحفے میں ایک فلیٹ دیا تھا۔ اسن، سلمان کے ساتھ فلم ’ریڈي‘ میں آئی تھیں۔

جب سے فلم ’کک‘ کی پروموشن شروع ہوئی ہے، سلمان خان جیكلين کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔