ودیا بالن سدھر گئیں، امیتابھ کی سپائڈرمین بننے کی خواہش
- مصنف, سواتی بخشی
- عہدہ, بی بی سی ہندی، دہلی
امیتابھ کی سپائڈر مین بننے کی خواہش

،تصویر کا ذریعہGetty
امیتابھ بچن کی بالی وڈ میں شناخت اینگری ینگ مین کے طور پر ہے لیکن یہ پہچان تو انہیں اپنی فلموں سے ملی ہے تاہم بچپن میں وہ سپائڈرر مین بننے کا خواب دیکھتے تھے۔
خبر یہ ہے کہ جلد ہی امیتابھ پردے پر ’بھوتھ ناتھ رٹرنز‘ میں دکھائی دیں گے جس میں وہ ایک بھوت کے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ان دونوں امیتابھ اس فلم کی تشہیری مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔
بگ بی نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اس طرح کے کسی کردار والی فلم دیکھتے تھے تو وہ کیا سوچتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ’ کئی بار بڑی دقت ہوتی تھی۔ ایک بار تو میں نے نیلی چادر اوڑھ کر سپائڈرر مین بننے کی کوشش کی۔ میں کھڑکی پر چڑھ گیا۔ وہ تو لوگوں نے ہمیں روک لیا۔‘
بھوت ناتھ رٹرنس سنہ 2008 میں بننے والی فلم بھوت ناتھ کا سیکول ہے۔ یہ فلم اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ٹی آر پی کی پروا نہیں مجھے

،تصویر کا ذریعہAFP
عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف وہی کام کرتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے اور اس کے لیے ٹی وی پر کسی پروگرام کی مقبولیت بتانے والی ٹی آر پی جیسی چیزیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
عامر کا کہنا ہے کہ’میں ٹی آر پی کو دیکھتا ہی نہیں ہوں۔ مبجھے دلچسپی ہی نہیں ہے ٹی آر پی میں۔‘
عامر خان ان دنوں اپنے مقبول ٹی وی پروگرام ’ستیہ میو جیتے‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔ انہوں نے شوٹنگ کے دوران صحافیوں کے لیے وقت نکالا اور ان سے اس بار کے شو کے بارے میں بات کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دوسرے سیزن کی مقبولیت کے بارے میں اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عامر نے کہا کہ’ ہم نے اپنے شو کی کامیابی کی بنیاد ٹی آر پی پر رکھی ہی نہیں۔ ہمارے شو کی کامیابی منحصر ہو گی لوگوں کے ردِ عمل پر۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں سے مجھے اس کے بارے میں ردِ عمل ملتا ہے اور اسی سے مجھے پتہ چلتا ہے کہ لو گ کیا چاہتے ہیں۔‘
شادی کے بعد ودیا بالن سدھر گئیں

،تصویر کا ذریعہAP
ودیا بالن اور فرحان اختر کی فلم ’شادی کے سائڈ ایفکٹس‘اسی ہفتے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور دونوں اداکاروں نے فلم کی تشہیر میں جان لگائی ہے۔
ودیا سے جب بار بار یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کی ذاتی زندگی کے کچھ ایسے تجربات ہیں جواس فلم میں نظر آتے ہیں۔ تو اس پر ودیا کا جواب تھا کہ ’اگر آپ ایک غیر محفوظ اور ناخوشی سے بھرے رشتے میں ہیں تب تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ خوش ہیں تو یہ آپ کی مدد کرتا ہے۔ شادی سے پہلے میرے اندر ایک قسم کی بے چینی رہتی تھی جو اب بہت حد تک ختم ہو چکی ہے۔ میرا دھیان بھی اب پہلے سے بہتر ہو گیا ہے۔‘
فرحان اختر اور ودیا بالن پہلی بار اس فلم میں ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا ری میک

،تصویر کا ذریعہ
خبروں کے مطابق سنہ 1995 کی بے حد کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ریمیک بنائے جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اس کی ہدایت کاری بھی اوریجنل فلم کے ہدیات کار آدتیہ چوپڑا ہی کریں گے۔
فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ اصل رول نئے ستاروں کو دیا جائے گا۔
اوریجنل فلم میں انوپم کھیر نے جو رول نبھایا تھا وہ ری میک میں بومن ایرانی اور امریش پوری والا کردار پریش راول ادا کریں گے۔
ٹی وی کا ایک ستارا چلا ممبئی نگریا

،تصویر کا ذریعہHotureimages
ان دنوں ٹیلیویژن کامیڈی کا مقبول چہرہ کپل شرما اب فلم اسٹار بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایسی خبریں ہیں کہ کپل کو یش راج بینر نے سائن کیا ہے اور وہ بھی ایک نہیں تین تین فلموں کے لیے سائن کیا ہے۔
خیال ہے کہ اس کنٹریکٹ کے سبب کپل شرما کو اپنے مقبول کامیڈی شو’ کامیڈی نائٹ ود کپل‘ کوالوداع کہنا پڑ سکتا ہے۔
فی الحال خبر یہ ہے کہ ہفتے میں دو بار دکھائے جانے والا یہ شو اب ہفتے میں ایک بار ہی دکھائی دے گا اور بعد میں کپل اس سے الگ ہو سکتے ہیں۔







