بالی وڈ راؤنڈ اپ
شاہ رخ ہسپتال سے رخصت

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان دائیں کاندھے پر لگی چوٹ کی سرجری کروانے کے بعد جمعہ کو ہسپتال سے گھر آگئے ہیں۔
شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔
ہسپتال سے لوٹنے پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’میں اب پہلے سے بہتر ہوں لیکن اس چوٹ سے پوری طرح صحت یابی کے لیے چھ ہفتے لگیں گے۔‘
ڈاکٹروں نے انھیں چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شاہ رخ کا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہو رہا تھا۔
ہدایتکار ریتوپرنو کا انتقال

بالی وڈ میں انوکھے کاموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ہدایت کار ریتوپرنو گھوش جمعہ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ اُن کی موت ان کے گھر پر ہی ہوئی۔
49سال کے ریتوپرنو کو اپنے مختصر لیکن بامعنی فلمی کیریئر میں 12 قومی ایوراڈ سے نوازا گیا۔ ان کی فلمیں ’چوکھیر بالی‘ اور ’رین کوٹ‘ نے دنیا بھر کے فلمی میلوں میں بہت سراہا گیا۔
ریتو دا کے نام سے پُکارے جانے والے معروف فلم ساز نے اپنی فلموں میں ہم جنسیت کی بات کی اور اس مسئلے کو بخوبی سینما کے پردے پر پیش بھی کیا۔
اپنی فلم ’میوریز ان مارچ‘ میں انھوں اداکاری بھی کی ہے اور ایک گے یعنی ہم جنس پرست کا کردار نبھایا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اپنے زمانے کی معروف فلم اداکارہ دیپتی نول نے کہا ’میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا۔ ریتو بہت خوش مزاج تھے اور اپنی جنسیت پر کھل کر بات کرتے تھے۔‘
پرینکا کا ملکہ پر غصہ

کانز فلم فیسٹول کے دوران ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے ہندوستان کو ایک ذہنی اعتبار سے ایک ’پسماندہ ملک‘ کہا تھا۔
ان کا یہ بیان انھی کی ساتھی اداکارہ پریانکا کو ہضم نہ ہو سکا۔
ملیکا شیراوت نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب یہ کہہ کر مبذول کرائی کہ بھارت میں خواتین کو سب سے نچلے درجے پر رکھا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب وہ امریکہ میں اپنا وقت گزارتی ہیں تو انہیں آزادی کا احساس ہوتا ہے جبکہ بھارت واپسی پر انہیں خواتین پر عائد پابندیوں کو دیکھ کر کافی افسوس ہوتا ہے۔
ان کے بیان پر اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے کہا کہ ملکہ شیراوت کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔ بھارت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور خواتین کے لیے بھی بہتر مواقع ہیں۔







