سٹار وارز کرداروں کے ڈیزائنر انتقال کر گئے

،تصویر کا ذریعہGetty
امریکی آرٹسٹ ریلف میکوئری جنہوں نے سٹار وارز کے کردار کو بڑی سکرین پر لانے میں اہم کرداد ادا کیا وہ بیاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے سٹار وارز فلم کے لیے ڈارتھ ویڈر، آر ٹو ڈی ٹو اور سی تھری پی او کے کردار ڈیزائن کیے تھے۔
انہوں نے ٹی وی سیریز بیٹل سٹار گیلیکٹکا اور سٹیون سپیلبرگ کی فلم ای ٹی اور کوکون میں بھی کام کیا اور آسکر ایوارڈ جیتے۔
ریلف نے ابوئنگ کمپنی سے کام شروع کیا جہاں وہ تکنیکی ڈرائنگز بناتے تھے اور فلمی پوسٹرز بھی بناتے تھے۔
سنہ 1975 میں ان کو لیوکس نے نوکری دی جہاں انہوں نے سپیس اوپرا سٹار وارز کے لیے کردار اور سین ڈیزائن کیے۔
ریلف نے دی ایمپائر سٹرائک بیک میں جنرل میکوئری کا کردار ادا کیا۔
ریلف نے سٹیون سپیلبرگ کی فلم کلوز انکاؤنٹرز اور ای ٹی میں سپیس شپ بھی ڈیزائن کی تھی۔
سنہ 1985 میں ان کا فلم کوکون کے لیے آسکرز بھی ملا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







