امیتابھ جیسا باپ بننا چاہتا ہوں: ابھیشیک

    • مصنف, ثمرہ فاطمہ
    • عہدہ, بی بی سی دلی

پاپا کی طرح بننا چاہتا ہوں

ابھشیک بچن

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنابھشیک حال ہی میں ایک بیٹی کے باپ بنے۔

اس مہینے کی شروعات میں ایک بیٹی کے باپ بننے کے بعد ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ باپ بننا ایک بے حد خوبصورت احساس ہے اور وہ چاہیں گے کہ وہ اپنے والد امیتابھ بچن جیسے باپ بنیں۔

انہوں نے یہ بات انہوں ٹوئٹر پر کہی۔’میں اور میرے گھر والے بے حد خوش ہیں‘۔ امیتابھ بچن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ان دنوں کچھ بھی نہیں کررہے ہیں اور گھر پر بیکار بیٹھے ہیں لیکن ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ ان دونوں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں۔

وہ کیسے؟ ابھیشیک کی مانے تو ان دونوں امیتابھ بچن پورے دن اپنی پوتی کے ساتھ مصروف رہتے ہیں۔

دیپیکا اور میرے بیچ کوئی لڑائی نہیں

چترنگدا سنگھ

،تصویر کا ذریعہbbc

،تصویر کا کیپشنچترنگدا سنگھ اب فلموں میں زیادہ دکھائی دیتی ہیں

گزشتہ دنوں بالی وڈ میں اس طرح کی خبریں تھیں کہ فلم ’دیسی بوائز‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والی ادکارہ دیپیکا پادوکون اور چترنگدا سنگھ کے درمیان رشتے تلخ ہیں۔

ایسا کہا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔ لیکن چترنگدا سنگھ نے بی بی سی سے بات چیت میں اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا پاڈوکون سے ان کی کوئی لڑائی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں صرف ایک ایسا سین ہے جس میں ان دونوں کو ساتھ دکھایا گیا ہے۔ باقی وقت انہوں نے الگ الگ شوٹنگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیپیکا پادوکون سے ان کی دوستی نہیں ہے پر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان دونوں کی کوئی دشمنی ہے۔

کیونکہ رجنی کانت نے کہا تھا۔۔۔

دھنش
،تصویر کا کیپشندھنش رجنی کانت کے داماد ہیں

تمل اداکار رجنی کانت کے داماد دھنش کا لکھا اور گایا ہوا گانا ’ کالوویری دی‘ آج کل انٹرنیٹ پر بے حد مقبول ہورہا ہے۔

یوٹیوب پر نشر ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی یہ گانا فیس بک اور ٹوئٹر پر مقبول ہو گیا ہے۔

دھنش کا کہنا ہے کہ جب پہلی بار ان کے سُسر رجنی کانت نے یہ گانا سنا تھا تو انہیں یہ نغمہ بہت پسند آیا تھا اور انہوں نے تبھی کہہ دیا تھا کہ یہ نغمہ نوجوانوں کو بے حد پسند آئے گا۔

اس نغمے کے نشر ہونے کے ایک ہفتے کے اندر ہی اسےیو ٹیوب پر چھ لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔