لیڈی گاگا پہلے نمبر پر

لیڈی گاگا فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنلیڈی گا گا کے گائے ہوئے گانے ’جسٹ ڈانس‘ اور ’پوکر فیس‘ بھی بہت مشہور ہوئے تھے

پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے تازہ ترین سنگل گانے نے امریکی ’بل بورڈ ہاٹ 100‘ میں ہزارواں اول نمبر کا گانا بن کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

بل بورڈز میگزین کے مطابق اِن کا سنگل چارٹ میں ایسا ہزارواں گانا ہے جو ’دی ہاٹ ہنڈرڈ ‘ لسٹ میں پہلے نمبر ہے آیا ہے۔

گریمی ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ نے بل بورڈ میگزین کو بتایا کہ یہ اُن کے کیرئیر کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

چوبیس سالہ پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کا گایا ہوا گانا ’بارن دس وے‘ بھی امریکی چارٹ میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے لیڈی گاگا نے گریمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران ’بارن دس وے‘ گانے پر پرفارم کیا تھا۔

یہ پہلا سنگل گانا تھا جو دی ہاٹ ہنڈرڈ چارٹ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر آیا تھا۔

اس گانے نےاپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں کسی بھی خاتون کے گائے ہوئے گانے کا انڑنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس گانے کو چار لاکھ، اڑتالیس ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اِس سے قبل لیڈی گا گا کے گائے ہوئے گانے ’جسٹ ڈانس‘ اور ’پوکر فیس‘ بھی بہت مشہور ہوئے تھے۔