بالی وڈ ڈائری: رنویر سنگھ کی برہنہ تصاویر پر شدید ردِ عمل اور کرینہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں

،تصویر کا ذریعہSUJIT JAISWAL
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
’پریشان نہ ہوں میں حاملہ نہیں ہوں، یہ صرف پاستا اور وائن ہے جو دکھائی دے رہا ہے، اُف۔۔۔۔ سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں کافی اضافہ کر چکے ہیں۔۔۔۔ انجوائے‘
کرینہ کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ اس وقت لکھی جب یورپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا نظر آ رہا تھا اور لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ کرینہ کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے۔
کرینہ نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران انھوں نے خوب پاستا کھایا اور دل بھر کر وائن پی ہے۔ کرینہ آج کل اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جیہ کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
ویسے کرینہ کی بات بھی درست ہی ہے کیونکہ کرینہ کے تو دو ہی بچے ہیں لیکن سیف کے چار بچے ہیں دو کرینہ کے ساتھ اور دو بچے، سارہ علی خان اور ابراھیم ان کی پہلی بیگم امریتا سنگھ کے ساتھ، تو یہاں معاملہ 'ہم دو ہمارے دو' نہیں بلکہ ہم تین اور ہمارے چار کا ہے۔
دوسری بات یہ کہ انڈسٹری ہی نہیں بلکہ پورے انڈیا میں سائز زیرو کرینہ نے ہی متارف کروایا تھا ایسے میں اگر وہ پاستا اور وائن کے ساتھ اس طرح کا سلوک کریں گی تو لوگ باتیں تو کریں گے ہی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
لیکن اگر سنجیدگی سے اس پر غور کیا جائے تو سوچنے والی بات ہے کہ جسم ہو یا کردار دوربین ہمیشہ صرف عورتوں پر ہی کیوں ہوتی ہے۔ چاہے وہ سشمیتا سین ہوں یا پھر ریا چکرورتی۔
’رنویر کا قصور نہیں کپڑے بندر اٹھا کر لے گئے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک جانب کرینہ ہیں جنھوں نے سائز زیرو کی شروعات کی تھی لیکن رنویر سنگھ نے بڑے بڑے لہنگے اور گھاگرے پہن کر ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا تھا جسے کچھ لوگ 'کول' تو کچھ 'اول جلول' کہا کرتے تھے۔
رنویر اپنے لباس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہا کرتے تھے۔ لیکن اس ہفتے انھوں نے کچھ ایسا کیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس بار وہ کپڑے پہننے کی وجہ سے نہیں بلکہ کپڑے نہ پہننے کے سبب خبروں میں ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پیپر میگزین کے تازہ ترین کور پیج پر رنویر پوری طرح برہنہ نظر آ رہے ہیں۔ یہ وہی میگزین ہے جس پر کم کارڈیشن کے شیمپیئن فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی تھی۔ اب رنویر نے کتنی آگ لگائی یہ تو کہنا مشکل ہے ہاں وہ سوشل میڈیا پر کافی روسٹ ہو رہے ہیں۔
اس فوٹو شوٹ میں رنویر ایک قالین پر بیٹھے ہیں اور انھوں نے مختلف اینگل کے ساتھ کئی برہنہ تصاویر بنوائی ہیں جو لگتا ہے کاسمپولٹِن میگزین میں برٹ رینالڈ کے فوٹو شوٹ سے متاثر ہے۔
انسٹاگرام پر رنویر نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ’میرے لیے کپڑے اتارنا بہت آسان تھا، اپنی کچھ پرفارمنسز میں نیم برہنہ بھی نظر آیا ہوں۔ کپڑے اتارنے کے بعد آپ میری روح تک دیکھ سکتے ہو۔ میں ہزاروں لوگوں کے سامنے برہنہ ہو سکتا ہوں، مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔‘
اب رنویر کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں تو بے شمار لوگ ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔
اس بارے میں سب سے دلچسپ تبصرہ اداکارہ راکھی ساونت نے کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ’اس میں بیچارے رنویر کا کوئی قصور نہیں ہے وہ تو نہانے گئے تھے اتنے میں دو بندر آئے اور ان کے کپڑے اٹھا کر لے گئے۔‘
جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ افسوسناک ہے کہ اداکار، جن سے ہماری نوجوان نسل پیار کرتی ہے اور ان کی تقلید کرتی ہے، وہ کس طرح عریاں ہو کر عوامی سطح پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ عوام کے سامنے برہنہ ہونا کس طرح پسند کرتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے؟ اس اقدام سے قانونی کارروائی کے ذریعے نمٹا جانا چاہیے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سوشل میڈیا پر کسی نے رنویر کو ڈیسپریٹ کہا تو کسی نے تعریف کی۔
بنگال کی اداکارہ اور سیاست دان ممی چکرورتی نے رنویر اور ان کی تعریف کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’رنویر کی تازہ ترین تصاویر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کر رہے ہیں، میں سوچ رہی ہوں کہ اگر ایسی ہی تصاویر کسی ہیروئن نے لگائی ہوتیں تو اسے بری طرح ٹرول کیا جاتا اس وقت کیا ہوتا اس کے گھر کو آگ لگا دی جاتی، اس کے خلاف مظاہرے کیے جاتے، مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں اور اس کے کردار پر کیچڑ اچھالا جاتا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
جہاں تک کیچڑ اچھالنے کا تعلق ہے تو کئی بار اس کے لیے برہنہ تصاویر لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسا کے سشمیتا سین کے ساتھ ہو رہا ہے حال ہی میں جب سشمیتا اور ان کے بوائے فرینڈ للت مودی نے اپنے رشتے کو انسٹاگرام پر سب کے سامنے عام کیا تو کچھ لوگوں نے سیدھے سشمیتا پر وار کرنا شروع کر دیا لوگوں نے انھیں 'گولڈ ڈگر' یعنی دولت کی لالچی قرار دیا۔ یہ اور بات ہے کہ سشمیتا نے ایسے لوگوں کو منھ توڑ جواب دے کر انھیں خاموش کیا۔

،تصویر کا ذریعہSOPA Images
ایسے میں سشمیتا کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے محبت اور محبت میں توقعات کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔
روہمن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے پارٹنر کے ساتھ رشتے میں کچھ زیادہ ہی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔ رومن نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بھائی آپ لوگ اپنے پارٹنر سے اتنی زیادہ امیدیں کیوں رکھتے ہو۔ آپ کے پارٹنر کی اپنی ایک زندگی ہوتی ہے، اپنے کام ہوتے ہیں ان پر زیادہ انحصار نہ کریں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ آپ خود اپنے آپ کو خوش رکھنا سیکھو نہ، یہ خیال کہ کوئی دوسرا آپ کو مکمل کر سکتا ہے غلط ہے آپ خود کو مکمل کرنا سیکھو۔‘
اس سے پہلے جب سوشل میڈیا پر سشمیتا کو ٹرول کیا جا رہا تھا تب بھی روہمن شال نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا ’اگر کسی پر ہنسنے سے آپ کو سکون ملتا ہے تو ہنس لو کیونکہ پریشان وہ نہیں آپ ہو۔‘
سشمیتا اور روہمن 2018 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی دونوں کا بریک اپ ہوا تھا اور اب وہ دوست ہیں۔













