شوبز ڈائری: کترینہ کیف کی زندگی میں اب کون ہے؟

کترینہ

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشنکترینہ کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنز میں ہوتا ہے
    • مصنف, نصرت جہاں
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

اداکارہ کترینہ کیف کی زندگی میں اب کون ہے، کیا کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان خاص دوستی ہے ارو وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

یہ سوال کئی بار میڈیا میں افواہیں بن کر گردش کرتے رہا اور حال ہی میں انیل کپور کے بیٹے اور اداکار ہرش وردھن کپور نے ویب سائٹ زووم پر انٹرویو میں اس افواہ کو حقیقت کہتے ہوئے بتایا کہ کترینہ اور وکی کوشل ساتھ ہیں۔

وکی کوشل

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشنوکی کوشل نے اڑی ارو رازی اور گینگز آف واسع پرو جیسی فلموں میں کام کیا ہے

یہ اور بات ہے کہ کترینہ اور وکی اپنے رشتے کے بارے میں ہمیشہ خاموش رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب ہرش سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں ایسا کونسا رشتہ ہے جس کی افواہ سچ ہے جواب میں ہرش کا کہنا تھا کترینہ اور ’وکی کوشل کا رشتہ۔‘

اس طرح ہرش نے ان کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ کہیں یہ بتا کر وہ مشکل میں تو نہیں پڑ جائیں گے۔

کترینہ اور سلمان

،تصویر کا ذریعہSOPA Images

،تصویر کا کیپشنکترینہ اور سلمان ایک دوسرے کے اچھے دوست بتائے جاتے ہیں

بہرحال اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے ہرش نے کہا کہ لگتا ہے لوگ انھیں دیکھنا پسند نہیں کرتے اس لیے ان کی فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

ہرش نے اب تک صرف تین فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'مرزیا'، 'بھاویش جوشی' اور' اے کے ورسز اے کے' ہےجبکہ وکی کوشل نے اڑی ارو رازی اور گینگز آف واسع پرو جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

سونم کا جنم دن

سونم کپور

،تصویر کا ذریعہStephane Cardinale - Corbis

،تصویر کا کیپشنسونم کپور نہ 2007 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا

ہرش وردھن کی بہن سونم کپور جو ان کے برعکس انڈسٹری کی کامیاب ہیروئنز میں شمار ہوتی ہیں شادی کے بعد فلموں میں کم اور سوشل میڈیا پر زیادہ نظر آتی ہیں۔

اس ہفتے سونم کی 35 ویں سالگرہ تھی اور اس موقع پر ان کے شوہر آنند آہوجہ نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہیں۔

ویسے سوشل میڈیا کا بھی عجیب چلن ہے کہ ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے والے دو لوگوں کو سوشل میڈیا پر بات کرنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

سونم کپور

،تصویر کا ذریعہProdip Guha

،تصویر کا کیپشنسونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ساتھ

سونم اور آنند 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے بعد ایک انٹرویو میں سونم نے اپنے شوہر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں شاید اسی لیے ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔

سونم جنہوں نے 2007 میں فلم 'ساوریہ' سے ڈیبیبو کیا تھا انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ آنند کو نہیں معلوم تھا کہ وہ انیل کپور کی بیٹی ہیں۔

سلمان خان اور وویک اوبرائے کے غم

سلمان خآن

،تصویر کا ذریعہProdip Guha

،تصویر کا کیپشنسلمان خان کی فلم رادھے حال ہی میں رلیز ہوئی ہے

بالی وڈ میں جب بھی کسی تنازع میں سلمان خان کا نام آتا ہے تو وویک اوبرائے کے زخم ہرے ہو جاتے ہیں۔

حال ہی میں خود ساختہ فلم ناقد کمال آر خان کی جانب سے سلمان خان کے خلاف ہتک آمیز ٹوئٹ کے بعد سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس درج کروایا ہے۔

ایسے میں وویک اوبرائے نے روز نامہ ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں انڈسری کے مبینہ تاریک پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے فکر ظاہر کی۔

انھوں نے کہا کہ 'ہماری انڈسٹری میں کافی کچھ گڑ بڑ ہے لیکن لوگ اسے تسلیم نہیں کرتے'۔

ان کا کہنا تھا 'ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم میں کتنی خامیاں ہیں لیکن یہاں لوگو ں کی ذہینیت شتر مرغ کی طرح ہے۔‘

وویک

،تصویر کا ذریعہProdip Guha

،تصویر کا کیپشنوویک اوبرائے نے سلمان سے معافی مانگنے کی کوشش کی تھی

کمال آر خان نے وویک کے اس بیان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست انٹرویو ہے اوریہ بالکل حقیقت ہے' ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’لوگوں کو چاہیے وہ کہ آواز اٹھائیں۔‘

کمال آ رخان کا تو پتہ نہیں لیکن وویک اوبرائے جو کئی بار سلمان خان سے کھلے عام معافی مانگ چکے ہیں اکثر اپنے انٹرویوز میں کھل کر نہیں بلکہ گول گول باتوں میں سلمان کو نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

فائل فوٹو

،تصویر کا ذریعہThe India Today Group

،تصویر کا کیپشنوویک کا کہنا تھا کہ سلمان کے بھائی ارباز نے انہیں ایسا نہ کرنے کی صلاح دی تھی

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے بریک اپ کے بعد 2003 میں سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان بالی ووڈ کی تاریخ کا مشہور ترین تنازع میڈیا کی ہیڈ لائنز بن گیا تھا جب وویک نے ایک پریس کانفرنس میں سلمان پر انھیں ہراساں کرنے اور گالی گلوچ کرنےکا الزام لگایا تھا۔

اس واقعے کے بعد وویک کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں انہیں کام ملنا بند ہو گیا تھا۔ اس زمانے میں ایشوریہ اور وویک کی دوستی کے چرچے عام تھے۔

ایشوریہ رائے بچن

،تصویر کا ذریعہKevin Tachman

،تصویر کا کیپشنایشوریہ رائے اور وویک اوبرائے کے درمیا دوستی ہو گئی تھی

کافی عرصے بعد فلسماز فرح خان کے شو پر وویک نے اعتراف کیا کہ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے اور انہیں میڈیا کے سامنے بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اس کے بعد وویک نے کئی مرتبہ سلمان سے بات کرنے کی کوشش کی اور معافی بھی مانگی جسے سلمان نے نظر انداز کر دیا۔کہا جاتا ہے کہ بھائی تو بھائی ہیں اب ایک بار انھوں نے کمٹمینٹ کردیا تو پھر وہ اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے۔