شو بز ڈائری: 'ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی آئے چوکھا‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
اس ہفتے سوشل میڈیا کے جیالے جم کر سشمیتا سین کو ٹرول کر رہے ہیں۔ سشمیتا سوشل میڈیا پر اپنی پروفیشنل اور پرسنل زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ کبھی اپنی اور اپنی بیٹیوں کی تصاویر کے ساتھ تو کبھی اپنے خاص دوست روحان شول کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کی کی جھلک پیش کرتی ہیں۔
اس بار ان سے غلطی یہ ہوئی کہ انھوں نے اپنی ایک پوسٹ میں شادی کے بارے میں مذاق کر دیا۔
انھوں نے لکھا 'جس کسی نے بھی شادی کی رسم ایجاد کی ہے وہ ضرور کوئی گھٹیا انسان ہو گا کہ مجھے تم سے محبت ہے تو میں اس میں دوسرے لوگوں کو گواہ بناؤں تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ جا سکو۔‘
سشمیتا سین نے خود تو شادی نہیں کی، ہو سکتا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں یقین نہ رکھتی ہوں۔ لیکن بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جنھیں ہم نہیں مانتے لیکن یہ رسم و رواج یا عقائد دوسروں کے لیے اہم یا مقدس ہوتے ہیں اور ان کا مذاق بنانا دوسروں کی دل آزاری کے مترادف ہوتا ہے۔ ضروری نہیں جو بات ہمیں غلط لگتی ہے وہ دوسروں کے لیے بھی غلط ہو۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بالی وڈ میں سروگیسی کے ذریعے بچے پیدا کرنے کا ایک نیا فیشن شروع ہوا ہے۔ سب سے پہلے عامر خان کے یہاں سروگیسی کے ذریعے آزاد کی پیدائش ہوئی اس کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کے لیے سرو گیسی کا سہارا لیا تھا پھر تو جیسے یہ بالی وڈ کا فیشن ہی بنتا چلا گیا۔
شاہ رخ کے بعد کرن جوہر، سنی لیونی، تشار کپور اور اب ان کی بہن ایکتا کپور کے یہاں بھی سرو گیسی سے بیٹا پیدا ہوا ہے۔ یہ تو وہی کہاوت ہوئی 'ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی آئے چوکھا'۔
سونم کپور بالی وڈ میں جاری می ٹو مہم کی بڑی حامی ہیں اور ان کا ہمیشہ سے ہی یہ دعویٰ رہا ہے کہ جب بھی کوئی عورت کسی کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتی ہے تو اس کی بات کا یقین کیا جانا چاہیے لیکن جب فلسماز راجو ہیرانی کی بات آئی تو سونم کا موقف تبدیل ہو گیا۔
سروگیسی کے بارے میں مزید جانیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مزید پڑھیے
دراصل حال ہی میں فلسماز راجو ہیرانی کی ایک اسسٹنٹ نے ان پر جنسی طور پر حراسا کرنے کا الزام لگایا ہے اور جب میڈیا نے اس بارے میں سونم سے ان کا ردِ عمل پوچھا تو سونم کا کہنا تھا کہ اگر یہ الزامات غلط ہوئے تو کیا ہو گا۔؟
سونم کے اس ردِ عمل پر سب حیران ہیں حالانکہ راجو ہیرانی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات نے راجو ہیرانی کے حق میں بیانات دیے ہیں۔ یہ الزام درست ہے یا نہیں یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا لیکن سونم کا یہ ردِ عمل لوگوں کو چونکا دینے والا تھا۔











