اداکار سُشانت سنگھ کی موت کی سی بی آئی سے تفتیش کا مطالبہ

،تصویر کا ذریعہINSTAGRAM.COM/SUSHANTSINGHRAJPUT
بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت جن کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی جبکہ ان کی موت کی سی بی آئی سے تفتیش کرانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
34 برس کے سُشانت سنگھ نے اتوار کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی۔
سُشانت سنگھ کے اہلخانہ انڈین ریاست بہار کے شہر پٹنا میں رہتے ہیں جو اب ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ خاندان والوں کی کوشش ہے کہ آخری رسومات کے لیے میت کو پٹنا لے جایا جا سکے لیکن اس بارے میں ابھی بات چیت جاری ہے۔
سُشانت کی خود کشی کے معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے مطابق اب تک انھیں سُشانت کے فلیٹ سے خودکشی سے پہلے لکھا گیا کوئی خط یعنی ’سوسائڈ نوٹ‘ نہیں ملا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سُشانت گزشتہ چھہ ماہ سے ڈیپریشن کا شکار تھے۔
ان کے گھریلو ملازم نے پولیس کو فون کر کے اس واقعے کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہHindustan Times
ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 34 سالہ بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ ان کی لاش شام ساڑھے پانچ بجے ہسپتال لے جائی گئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اتوار کی رات آ گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے جسم میں منشیات کے استعمال یا زہر کا پتا لگانے کے لیے وائٹل آرگنز (اہم اعضاء) کو جے جے ہسپتال بھیجا جائے گا۔
ممبئی پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ ممبئی کے علاقے باندرا کی پولیس کے حوالے کر دی ہے۔ تین ڈاکٹروں کی ٹیم نے سُشانت کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتایا ہے۔
بی بی سی نامہ نگار مدھو پال کے مطابق سُشانت سنگھ راجپوت کے گھریلو ملازم نے پولیس کو بتایا کہ ’صبح تک سب کچھ ٹھیک تھا۔ صبح ساڑھے چھہ بجے سُشانت سو کر اٹھے تھے۔ ملازم نے انھیں نو بجے انار کا جوس دیا جسے انھوں نے پیا بھی تھا۔ اس کے بعد سُشانت نے نو بجے اپنی بہن سے بھی بات کی تھی۔ پھر اپنے دوست مہیش شیٹی سے بات کی۔ انہی کے ساتھ سُشانت نے اپنے ایکٹنگ کریئر کا آغاز کیا تھا۔‘
پولیس کے مطابق سُشانت کی موت دس بجے سے ایک بجے کے درمیان ہوئی۔
سی بی آئی سے تفتیش کرانے کا مطالبہ

،تصویر کا ذریعہANI
سُشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پٹنا کی جنادھیکار پارٹی کے رہنما پپو یادو نے سی بی آئی کی جانب سے معاملے کی تفتیش کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کوئی گہری سازش ہے۔
انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میں حکومت سے سی بی آئی کی تفتیش کا مطالبہ کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے گہری سازش ہے۔ سُشانت خود کشی نہیں کر سکتے۔‘
پپو یادو نے کہا کہ ’سُشانت بے حد محنتی اور اچھے انسان تھے۔ وہ ایسے شخص نہیں تھے جو خود کشی کر لیں۔ وہ زمین سے اوپر اٹھنے والوں میں سے تھے۔ انھوں نے بِہار کو اعلیٰ مقام دلایا۔ ان کی موت پر ریاست بہار افسردہ ہے۔‘
مکیش بھٹ کے بیان پر اعتراضات
سُشانت سنگھ کی موت پر فلم ساز موکیش بھٹ کے ایک بیان پر سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ اتوار کو مکیش بھٹ نے نیوز چینل ٹائمز ناؤ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اس بات کا پہلے سے خدشہ تھا۔
مکیش بھٹ نے کہا کہ 2012 میں عاشقی ٹو اور پھر سڑک ٹو فلموں کے لیے سُشانت ان کے آفس کام کے سلسلے میں آئے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی۔
انھوں نے کہا کہ ’جب میں فلم سڑک ٹو بنانے جا رہا تھا تو عالیہ اور مہیش بھٹ صاحب نے کہا کہ سُشانت کام کرنا چاہتا ہے۔ سُشانت ایک بار پھر سے آفس آیا اور اس دوران اس سے فلم اور زندگی کے بارے میں بات ہوئی۔ اسی بات چیت کے دوران مجھے وہ غیر مستحکم سوچ والا لڑکا لگا تھا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
مکیش بھٹ کے ساتھ بات چیت کا یہ حصہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور گلوکار بابُل سوپریو نے لکھا کہ ’مکیش بھٹ جی، آپ کی یہ بات سن کر میں پریشان ہوں۔ آپ دوست ہیں لیکن اتنی آسانی سے اتنا کچھ کیسے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو پتا تھا اور آپ کو حیرانی نہیں ہوئی۔ بھلے ہی آپ نے کاروباری وجوہات سے سُشانت کو سڑک ٹو اور عاشقی ٹو میں کام نہیں دیا، لیکن یہ افسوس کی بات ہے کہ آپ اس کے والد کی عمر کے ہیں اور آپ نے مدد نہیں کی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سوشل میڈیا پر اب اور بھی لوگ یہ بات لکھ رہے ہیں کہ اداکار سُشانت ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ ہیئر سٹائلسٹ سپنا بھونانی نے ٹوئٹر پر سُشانت، دھونی اور اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سُشانت کچھ مسائل سے گزر رہے تھے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ’یہ کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے کہ سُشانت گزشتہ چند برسوں سے مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ مدد کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا۔ آج ہر کوئی ٹویٹ کر کے افسوس ظاہر کر رہا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ انڈسٹری کتنی کھوکھلی ہے۔ یہاں کوئی بھی دوست نہیں ہے۔‘












