سوشانت سنگھ راجپوت: بالی وڈ کے نوجوان اداکار نے خودکشی کر لی

راجپوت

،تصویر کا ذریعہSPICE PR

بالی وڈ کے معروف اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سےملی ہے اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے خودکشی کی ہے۔

صحافی مدھو پال کے مطابق اس واقعے کے بارے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔

21 اگست سنہ 1986 کو انڈیا کی شمالی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہونے والے سوشانت ممبئی میں اکیلے رہتے تھے۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

ابتدا میں انھوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد 'کس دیس میں ہے میرا دل' نامی ایک ٹی وی سیریئل میں کام کیا۔ پھر ٹی وی سیریل 'پوتر رشتہ' نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا۔

اس کے علاوہ انھوں نے ریئلٹی ڈانس شو جھلک دکھلا جا میں بھی شرکت کی جس کے بعد انھیں فلموں میں بریک ملا اور کائی پو چے میں ایک اہم کردار نبھایا۔

سوشانت راجپوت نے حالیہ برسوں میں کئی اہم فلموں میں کام کیا جن میں انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بھی شامل ہے۔

سوشانت

،تصویر کا ذریعہYASHRAJ BANNER

ان کی اہم فلموں میں ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کیدار ناتھ، کائی پوچے، اور چھچھورے جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انھوں نے پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا جو سرحد کے دونوں جانب بہت مقبول ہوا تھا۔

'ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری' کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکار کے لیے نامزد بھی کیا گيا تھا۔

سائنس گلپ پر ان کی فلم 'چندا ماما دور کے' آنے والی تھی لیکن بجٹ کی کمی کے سبب اس کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی تھی۔

سوشانت

،تصویر کا ذریعہAFP

سوشانت سنگھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی پہلی ایسی نوجوان شخصیت نہیں جنھوں نے اپنی جان لی ہو۔

گذشتہ برس دسمبر میں سوشانت کی ہی طرح ٹی وی سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے بعد فلموں کا رخ کرنے والے اداکار کشال پنجابی بھی باندرہ کے علاقے میں ہی اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے تھے۔ اس سے پہلےسنہ 2013 میں نوجوان اداکارہ جیا خان بھی ممبئی میں ہی اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔

سوشانت سنگھ کی موت پر بالی وڈ، کرکٹرز افسردہ

سوشانت سنگھ کی موت پر فلم اور کرکٹ دونوں حلقوں سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ اداکاروں نے ان کی خودکشی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ راجپوت ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

سنجے دت، انیل کمبلے، شیکھر دھون، وویک اوبرائے سبھی نے تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ہے اور سوشانت کی خودکشی کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رتیش دیش مکھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ انھیں اس خبر پر یقین ہی نہیں آ رہی ہے۔

اداکار محمد ذیشان ایوب نے ٹویٹ کیا: ’اس خـبر پر اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے۔ یہ سننا کتنا تکلیف دہ ہے۔ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ برداشت کے باہر ہے۔ میرے دوست ریسٹ ان پیس بس۔۔۔‘

پوجا بھٹ نے لکھا کہ ہمیں کسی کی موت یا زندگی کو پرکھنا نہیں چاہیے اور ایسے لوگوں کو کمزور نہیں کہنا چاہیے جنھوں نے جانے کے لیے اپنے راستوں کا انتخاب کیا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

انڈین گلوکار عدنان سمیع خان نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں کتنے سکتے میں ہوں۔ یہ خبر مجھ سے ہضم نہیں ہو رہی، تمہارا سفر تو ابھی شروع ہوا تھا۔'

اداکار اکشے کمار نے بھی اپنی ٹویٹ میں اپنے غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے پاس کچھ کہنے کو الفاظ نہیں ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

’مجھے یاد ہے جب میں نے فلم چھچورے میں سوشانت کو دیکھا تھا اور اپنے دوست ساجد کو کہا کہ میں کتنا محظوظ ہوا تھا۔‘

اداکارہ و گلوکارہ شرلی سیٹیا نے بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟

انڈین کرکٹ لیجنڈ اور سابق کپتان انیل کمبلے نے اپنے افسوس کا اظہار کیا اور سوشانت سنگھ کے خاندان کو تعزیتی پیغام دیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

اداکار و ہدایتکار فرحان اختر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ بالکل سکتے میں ہیں اور یہ نہایت ہی افسوسناک خبر ہے۔

انڈین کرکٹ پلئیر متھالی راج نے بھی لکھا کہ وہ اتنے باصلاحیت اداکار کی موت پر بہت افسوس میں ہیں۔ 'آپ نہیں کہہ سکتے کہ لوگ اندرونی طور پر کس کرب اور مشکل میں گزر رہے ہوتے ہیں۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر نے بھی اپنی تعزیتی ٹویٹ میں کہا کہ انھیں سوشانت سنگھ کی موت کا بہت افسوس ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے بھی سوشانت سنگھ کی موت پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک زندگی جو اتنی امید اور ممکنات سے بھری ہوئی تھی، اچانک ختم ہو گئی۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

پاکستانی کرکٹ پلیئر شان مسعود نے نے بھی سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی افسوسناک خبر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہمارا معاشرہ ذہنی صحت کی بہتری کے بارے میں زور دے۔

شان مسعود نے امریکی اداکار جم کیرے کا قول بھی ساتھ میں ڈالا جس میں کہا گیا تھا کہ ہر شخص کو پیسے والا اور شہرت والا ہونا چاہیے اور ہر وہ کام کرنے کے قابل ہوں جو ان کے خواب ہیں، تاکہ انھیں خود معلوم ہو سکے کہ ایسا کرنا کافی نہیں ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 6
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 6

دلی یونی ورسٹی میں استاد اور سیاستدان منوج کمار جھا نے بھی کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ’سوشانت، تم بہت جلدی چلے گئے۔‘