صبا قمر: ’زندگی کے آٹھ سال ضائع کیے، بتایا بھی نہیں کہ شادی کر لی ہے‘

صبا قمر

،تصویر کا ذریعہSABA QAMAR/FACEBOOK

،تصویر کا کیپشنصبا نے فلم ہندی میڈیم سے بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کچھ عرصے قبل ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہے۔ انھوں نے اپنا ایک شو بھی شروع کیا ہے۔

شو کی یوں تو اب تک صرف دو قسطیں جاری ہوئی ہیں، لیکن انھیں مجموعی طور پر دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کے چینل کے سبسکرائبر بھی تقریباً 50 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔

اپنے تازہ ترین شو میں صباء قمر نے اپنی نجی زندگی کے حالات کا ذکر کیا اور ایک شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ آٹھ سال گزارنے کے بعد بھائی کو احساس ہوا کہ شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کریں گے۔ اپنے ہی خاندان کی لڑکی کی منگنی تڑوا کر بھائی نے شادی کر لی۔ پھر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ مجھے کال کر کے کہتے کہ شادی کر لی ہے، وہ بھی فیس بک سٹیٹس سے پتا چلا۔‘

صباء قمر کے مداحوں نے انھیں بے باک انداز میں ایسے نجی اور حساس موضوع پر بات کرنے پر سراہا مگر ساتھ ہی کچھ لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے اس شو میں جب صباء سے اُن سے ڈیٹنگ کے بارے میں میزبان سوال کرتا ہے تو اُن کا جواب جو صباء قمر کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

صباء قمر نے ویڈیو میں کہا کہ ’بچپن ہی سے ہم لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ مر جانا لیکن زندگی میں جو سب سے پہلا مرد آئے ساری زندگی اُس کے ساتھ گزار دینا۔ اسی ایک جملے نے میری زندگی کے آٹھ سال برباد کردیے۔‘

صباء قمر نے اپنی زندگی میں آنے والے اس شخص کے بارے میں مزید یہ بھی کہا کہ ’جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا اُن کی عادت میں شامل تھا۔ میرے لیے شادی اور کمٹمنٹ ایک جیسا تھا۔ میں نے یہی سوچ کر زندگی کے آٹھ سال ضائع کر دیے کہ ٹھیک ہوجائے گا۔‘

پینتالیس سیکنڈ کی اس وڈیو میں صباء قمر نے بتایا کہ اس شخص نے ’خاندان کی لڑکی سے شادی تو کر لی لیکن دل و دماغ میں تو میں تھی اپنی ہی بیوی کے ساتھ کوچیکو کوچیکو کرتے میرا نام لے لیا وہ دن تھا اور یہ چھتر کھا رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر پر ایک صارف اسامہ نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’صباء قمر نے پہلی بار کھلے طور پر اور دو ٹوک انداز میں بتایا کہ کس طرح انھوں نے آٹھ سال تک ایک استحصال رشتے میں تکلیف برداشت کی۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطان کے مالک اور سیاست دان علی خان ترین نے اس ویڈیو پر صرف اتنا کمنٹ کیا ’ملکہ۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

صحافی زیب النساء برکی نے ٹویٹ کی کہ ’مجھے ہمیشہ سے لگتا ہے کہ صباء قمر صنعت میں تمام اداکاروں سے ہٹ کر ہیں۔ باصلاحیت اور غیر معذرت خواہانہ۔‘

صبا قمر

،تصویر کا ذریعہTwitter/zburki

زینب شیخ لکھتی ہیں کہ وہ صباء قمر کے دیگر انٹرویو دیکھ رہی ہیں اور انھیں احساس ہو رہا ہے کہ وہ کھلم کھلا اور دلیری سے بات کرتی ہیں۔ یہ دیکھ کر تسکین حاصل ہوتی ہے۔

صبا قمر

،تصویر کا ذریعہTwitter/zainabmsheikh

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’شاہد آفریدی کو بھول جائیں صدر کے عہدے کے لیے صباء قمر۔‘

صبا قمر

،تصویر کا ذریعہTwitter/BadassLadybird

اکمل وسیم لکھتے ہیں کہ ’صباء قمر کے ساتھ جو ہوا وہ عام طور پر لوگوں کو کچل دے۔ بہت کم لوگ اس طرح کی دوزخ سے ایک نئے روپ میں آتے ہیں۔ صباء قمر تبدیل ہوئیں کیونکہ انھیں ہیرا بننا تھا نہ کہ جلا ہوا کوئلہ۔‘

صبا قمر

،تصویر کا ذریعہTwitter/AkmalWasim

ایک صارف مبشر احمد نے انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چند دن میں صبا قمر بھی کسی رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں گی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ صبا قمر جھنجھلا دیتی ہیں۔