#BiggBoss13winner: اختتام پر بھی تنازع، اب کی بار ہندو مسلم

،تصویر کا ذریعہMadhupal
انڈیا کا مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کا سیزن 13 اپنے تمام تر گلیمر، تنازعات اور گروہ بندیوں کے بعد عاصم ریاض کی شکست اور سدھارتھ شکلا کی جیت پر اختتام پزیر ہوا۔
لیکن سو کے مداح اس جیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کوئی اس شو کو ’سکرپٹڈ‘ تو کوئی اسے ’متعصب‘ کہہ رہا ہے جبکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اسے ’مذہبی عینک‘ سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انڈین ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ شکلا کو بگ باس 13 کا فاتح قرار دے دیا گیا اور انھیں 50 لاکھ روپے کے ساتھ ایک سوینکی کار بھی انعام میں ملی ہے۔
چار ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس معروف لیکن متنازع ریئلیٹی شو کے فائنل میں چھ حریف پہنچے تھے جن میں سدھارتھ شکلا، عاصم ریاض، شہناز گل، رشمی دیسائی، آرتی سنگھ اور پارس چھابرا شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آخری قسط میں پارس چھابرا نے دس لاکھ روپے لے کر فاتح کی دوڑ سے خود کو علیحدہ کر لیا اور اس کے بعد آرتی سنگھ، رشمی دیسائی اور شہناز گل ووٹوں کی بنیاد پر اس دوڑ سے باہر ہوگئے۔ آخر میں بچ گئے دو سخت ترین حریف عاصم ریاض اور سدھارتھ شکلا۔

،تصویر کا ذریعہCOLORS PR
سوشل میڈیا پر جہاں #BigBoss # ،#BiggBoss13Finale کے ساتھ #AsimRiaz اور #FixedWinnerSidharth ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں کئی گھنٹوں تک پہلے نمبر پر #MyWinnerAsim اور #AsimDeservesTrophy کے ساتھ تیسرے نمبر پر #BiasedBiggBoss بھی ٹرینڈ کرتا رہا تھا۔
اس سے قبل بھی تقریباً ہر ہفتے انڈیا میں بگ باس اوراس سے متعلق کوئی نہ کوئی کردار زیرِ بحث رہا ہے جو اس شو کی عوام میں مقبولیت کا غماز کہا جا سکتا ہے۔
تین ماہ بعد تو شائقین عاصم اور سدھارتھ کے دو الگ الگ خیموں میں منقسم نظر آئے لیکن شو کے دوران ان دونوں امیدواروں کے حامیوں میں مذہبی پہلو کم ہی نظر آیا۔

،تصویر کا ذریعہCOLORS PR
جے ڈی بی دی راکنگ کہتے ہیں ’بگ باس ہارنے سے نہیں جیتنے سے ڈرو۔ سدھارتھ شکلا کو کبھی کوئی عزت نہیں ملے گی۔ اسے کوئی کام نہیں ملے گا۔ اسے اب تک کے سب سے زیادہ #BiasedBiggBoss کے #FixedWinnerSidharth کے نام سے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ #MyWinnerAsim ہمیشہ ستارے کی طرح چمکتا رہے گا۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
اجیت سنگھل نامی ٹوئٹر صارف کلرز ٹی وی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں ’مبارک باد، میں آپ کے چینل کو دیکھنا بند کرنا چاہتا تھا۔ بالآخر آپ نے مجھے یہ موقع فراہم کر دیا۔‘
خیال رہے کہ یہ ریئلٹی شو کلرز ٹی وی پر دکھایا جا رہا تھا اور اس کے میزبان مسلسل دسویں بار بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان تھے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
واضح رہے کہ شو کے ابتدائی مراحل میں سدھارتھ اور عاصم دوست تھے لیکن پھر ان میں دشمنی ہوئی، لڑائیاں ہوئیں یہاں تک کہ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور اسی کے ساتھ شو زیادہ پرکشش نظر آنے لگا۔
علیشا چودھری نامی ایک صارف کہتی ہیں ’یہ سیزن عاصم کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
سنڈریلاہو نامی صارف کہتی ہیں 'سب مجھ پر ہنسا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ بگ باس سکرپٹڈ شو ہے لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ریئلٹی شو ہے اور میرا یقین نہ کرنے والے تم سب جوکر ہو۔ آج سب صاف ہو گيا۔ غور کریں اب کون جوکر ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
دوسری جانب سدھارتھ شکلا کے ایک مداح سنچیٹاسٹک کہتے ہیں ’دہلی انتخابات میں ہار کے بعد کسی کی جیت آج پسند آئی ہے۔ ہندوؤں کے دل کا راجہ سدھارتھ شکلا جیت گیا اور عاصم ریاض اب کاغذ نکالے گھر جا کر۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
آئی بھومیہار نامی ایک صارف کہتے ہیں ’آدھا ہندو جاگ چکا ہے، اور آدھے کو جگانا باقی ہے۔۔۔ ہندو اتحاد ہوا تو دیپکا پاڈوکون کی فلم ڈوب گئی۔ ہندو متحدہ ہوا تو سلمان خان کی فلم کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہندو متحد ہوا تو بگ باس میں سدھارتھ شکلا جیت گیا۔ اس سے بہتر اور کیا بات ہوگی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
ساون سریواستو نامی صارف کا کہنا ہے ’بگ باس 13 کے فائنل میں برہمن سدھارتھ شکلا نے اقلیت کے عاصم ریاض کو ہرا دیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی اعلی ذات کی شلپا شنڈے نے اقلیت سے تعلق رکھنے والی حنا خان کو ہرا دیا تھا۔ ملک ہو یا بگ باس ہندو ازم کا ہر جگہ حاوی ہونا تشویشناک ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 7
بہر حال انڈیا میں کسی بات کو سیاسی اور مذہبی رنگ دے دیا جانا کوئی نہیں بات نہیں ہے۔ سدھارتھ شکلا کے حامی بہت خوش ہیں جبکہ عاصم ریاض کے حامی بظاہر اداس ہیں لیکن انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ عاصم کے لیے زیادہ تالیاں بجیں اور سدھارتھ کے لیے کم۔