#MissUniverse2019: ملکہِ حسن کا تاج جنوبی افریقہ کی سماجی کارکن کے نام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اتوار کی شب امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں جنوبی افریقہ کی زوزی بینی ٹُنزی نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
وہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی تیسری خاتون ہیں جنھوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔ ان سے پہلے یہ مقابلہ حُسن 1978 اور 2017 میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے جیتا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حتمی مراحل میں ان کا مقابلہ میکسیکو کی سوفیا ایراگون اور مس پورٹو ریکو میڈیسن اینڈرسن سے رہا۔
26 سالہ زوزی بینی ٹُنزی کا تعلق جنوبی افریقہ کے مشرقی علاقے سولو سے ہے۔ ان کے دونوں والدین شعبہ تعلیم سے وابسطہ رہے ہیں۔ ان کی دو بہنیں ہیں، ایک ان سے چھوٹی اور ایک بڑی۔
وہ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے جنسی تشدد کے خلاف بہت سرگرم رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
تاج پوشی سے قبل اپنی تقریر میں انھوں نے نسلی امتیاز اور تفریق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی دنیا میں بڑی ہوئیں جہاں ان کے جیسی رنگت، ان کے جیسے بالوں اور ان کے جیسی جلد والی لڑکی کو خوبصورت تصور نہیں کیا جاتا تھا۔
’آج، وقت آ گیا ہے کہ یہ سلسلہ ختم کر دیا جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ بچے مجھے دیکھیں، میرا چہرہ دیکھیں اور اس میں انھیں اپنا عکس نظر آئے۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی









