منیلا میں تاحد نظر حسن

مس یونیورس یعنی ملکۂ کائنات کا مقابلہ حسن رواں سال 30 جنوری کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہو رہا ہے۔

مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمس یونیورس یعنی ملکۂ کائنات کا مقابلہ حسن رواں سال 30 جنوری کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کے فائنل سے پہلے اس میں شرکت کرنے والی دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والی ملکۂ حسن کو یہاں ایک ساتھ میلاکینانگ صدارتی محل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمریم ہباخ کو یہاں یتیم بچوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنرواں سال مقابلے میں 86 ممالک کی ملکۂ حسن شرکت کر رہی ہیں۔ یہاں انھیں فلپان کے صدر روڈریگو ڈیوترتے سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ سال فلپائن کی ملکۂ حسن پیا ورجبیک نے مس یونیورس کا تاج حاصل کیا تھا۔ وہ بھی منیلا پہنچی ہیں کیونکہ نئی مس یونیورس کو تاج پہنانے کی ذمہ داری سابقہ مس یونیورس کو دی جاتی ہے۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس مقابلے کا فائنل 30 جنوری کو منیلا کے جنوبی علاقے پیسے سٹی میں ہونا ہے۔ یہاں وینزویلا کی ملکۂ حسن مریم ہباخ کو ایک کھلونے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے انھوں نے یتیم بچوں سے ملاقات کی۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبرازیل کی ملکۂ حسن سندری رايسا سنٹانا مس یونیورس مقابلے سے پہلے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشننکاراگوا کی ملکۂ حسن مرینا جےكوبي کو منیلا میں منعقدہ بچوں کے ایک پروگرام میں لوگوں کے خیرمقدم کا ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مس یونیورس

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمس یونیورس کے مقابلے میں سپین سے نوئیلا فریرے شرکت کر رہی ہیں اور یہاں انھیں انٹرویو سیکشن میں شرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔