فلپائن کی حسینہ کیتریونا گرے مس یونیورس منتخب

کیتریونا گرے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکیتریونا گرے سے قبل فلپائن کی تین دوشیزائیں ماضی میں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل، گلوکارہ اور ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ کیتریونا گرے نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

کیتریونا گرے نے مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا کی 93 ممالک کی دوشیزاؤں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

مس یونیورس کے مقابلے میں مس جنوبی افریقہ کی تمارین گرین نے پہلی جبکہ وینزویلا کی دوشیزہ نے دوسری رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔

کیتریونا گرے سے قبل فلپائن کی تین دوشیزائیں ماضی میں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیتریونا گرے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکیتریونا گرے مس یونیورس منتخب ہونے سے قبل مس فلپائن تھیں

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں فلپائنی حسینہ کیتریونا گرے کو 93 ممالک کی حسیناؤں میں سے چنا گیا۔

مس یونیورس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق بینکاک میں 16 دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل اور سماجی کارکن کیتریونا گرے کو مس یونیورس منتخب کر لیا گیا۔

کیتریونا گرے کے والد سکاٹش نژاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں۔ وہ فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

کیتریونا گرے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکیتریونا گرے نے مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا کی 93 ممالک کی دوشیزاؤں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا

جنوبی افریقا کی ڈیمیل نیل پیٹرس نے کیتریونا گرے کو مس یونیورس کا تاج پہنایا۔

واضح رہے کہ ڈیمیل نیل پیٹرس سنہ 2017 کے مقابلے میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں۔

کیتریونا گرے مس یونیورس منتخب ہونے سے قبل مس فلپائن تھیں۔

کیتریونا گرے فلپائن میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔