مس یونیورس کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ کے سر

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی افریقہ کی ڈیمی لے نیلپیٹرس نے دنیا بھر سے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی حسیناؤں کو شکست دے کر مس یونیورس 2017 کا تاج حاصل کر لیا ہے۔
اتوار کے روز امریکی شہر لاس ویگس میں انھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا جس میں 92 مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔
ڈیمی لی 66 ویں مس یونیورس منتخب ہوئی ہیں۔ اس مقابلے کے فائنل میں جنوبی افریقہ، جمیکا اور کولمبیا کی امیداوار پہنچی تھیں۔
فرسٹ رنرز اپ کا اعزاز مس کولمبیا کو ملا جبکہ مس جمیکا تیسرے نمبر پر رہیں۔
22 سالہ ڈیمی لے نے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مس یونیورس کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی لے کی سب سے بڑی تحریک ان کی سوتیلی بہن ہیں جو معذور ہیں۔
اپنے فارغ اوقات میں ڈیمی لی ایسے پروگراموں میں شرکت کرتی ہیں جو خواتین کو اپنا دفاع کرنے کا ہنر سکھاتے ہیں۔.
ڈیمی لے نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک بار جب کسی نے انھیں بندوق کی نال پر دھمکی دی تھی اس کے بعد سے وہ ذاتی دفاع کی اہمیت کے بارے میں زیادہ ہوشیار ہو گئی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
حسینۂ کائنات کے مقابلے کے آخری مراحل میں جس سوال پر انھیں اس تاج کا حقدار قرار دیا گیا وہ یہ تھا کہ آپ کو اپنی کس خاصیت پر فخر ہے اور آپ مس یونیورس کے طور پر اپنی اس خصوصیت کا کیسے استعمال کریں گی؟
اس کے جواب میں ڈیمی لے نے کہا؛ 'مس یونیورس کے طور پر آپ ذاتی طور پر جو بھی ہوں آپ کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے۔ مس یونیورس ایک ایسی خاتون ہوتی ہے جس نے خوف کی متعدد حدود پار کی ہوتی ہیں اور اس کے ذریعے وہ دوسری خواتین کو ان کے خوف سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہیں، اور میں بالکل ویسی ہی ہوں۔'

،تصویر کا ذریعہWWW.MISSUNIVERSE.COM
ہندوستان کی 21 سالہ شردھا ششی دھر نے اس مقابلے میں حصہ لیا لیکن وہ آخری 16 حسیناؤں میں منتخب نہ ہو سکیں۔








